۲۲ آبان ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 12, 2024
علامہ اشفاق وحیدی

حوزہ/ علامہ اشفاق وحیدی نے سانحہ مچھ  پر بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان اور ریاست کے سربراہان کا رویہ کئی شکوک و شبھات پیدا کر رہا ہے تاحال شھداء کے لواحقین کے پاس نہ جانا بہت بڑی زیادتی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آسٹریلیا میں مقیم پاکستان کے ممتاز عالم دین حجۃ الاسلام و المسلمین علامہ اشفاق وحیدی امام جمعہ العصر سوسائتی آف وکتوریہ میلبورن سے خطبہ نماز جمعہ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح ڈونالڈ ٹرمپ ذلیل ہوا ہے یہ شہداۓ اسلام کے بے گناہ خون اور ماوں بہنوں کی بد دعا کا نتیجہ ہے پاکستانی حکمرانوں کو اس سے سبق سیکھنا چائے مظلوموں کی بد دعا سے بچھیں،  جو بھی حق سے ٹکرایا وہ دنیا اور آخرت میں برباد ہوگیا ہے۔

علامہ موصوف نے کہا کہ اسلام کی تاریخ گواہ ہے کربلا حق و باطل کا محرکہ تھا باطل یزید کی شکل میں قیامت تک مٹ گیا اور حسینیت کل بھی زندہ باد تھی و آج بھی زندہ باد ہے اور آئندہ بھی زندہ باد رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ حکمرانوں و لٹیروں کو مظلوموں کی بد دعا سے ڈرنا چائیے، اقتدار کا نشہ اس طرح ذلیل و خوار کرتا ہے۔  دنیا کو درس دینے والا اور جمہوریت کا علمدار اقتدار کو منتقل کرنے پر جنگ و جدال کر رہا ہے اس سے پاکستانی حکمرانوں کو سبق سیکھنا چائیے۔

علامہ اشفاق وحیدی نے سانحہ مچھ  پر بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان اور ریاست کے سربراہان کا رویہ کئی شکوک و شبھات پیدا کر رہا ہے تاحال شھداء کے لواحقین کے پاس نہ جانا بہت بڑی زیادتی ہے۔

علامہ اشفاق وحیدی نے مزید کہا کہ دنیا کے حالات تیزی کے ساتھ بدل رہے ہیں ظلم کرنے والوں کا احتساب ہونے لگا ہے اور مظلوم عوام کا انصاف کا سورج طلوع ہو چکا ہے۔

آخر میں اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ جن حکمرانوں نے اللہ کو سپر پاور مانا اور مظلوموں کی مدد کی وہی آج کامیاب و کامران نظر آتے ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .