حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عرب ٹی وی چینل المیادین نے کہا ہے کہ گزشتہ رات سے جاری صیہونی حملوں کو اب محض جنگ بندی کی خلاف ورزی نہیں کہا جا سکتا۔
المیادین کے مطابق، یہ حملے دراصل اعلانِ جنگ ہیں، کیونکہ غاصب اسرائیلی طیاروں نے رہائشی علاقوں اور فلسطینی پناہ گزینوں کے کیمپوں پر بمباری کی ہے۔
صہیونی فوج نے چند لمحے قبل دعویٰ کیا کہ غزہ پٹی پر گزشتہ شب سے جاری اپنے بڑے حملے روک دئیے ہیں؛ تاہم المیادین کے نمائندے کے مطابق، ان حملوں میں اب تک 100 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔
یاد رہے شرم الشیخ مصر میں بعض اسلامی ممالک کے سربراہان اور ٹرمپ کے مابین ہونے والے جنگ بندی معاہدے میں طے پایا تھا کہ اب اسرائیل غزہ پر حملہ نہیں کرے گا۔
واضح رہے غاصب اسرائیل اپنی سابقہ روش (وعدہ خلافی) کے تحت وقتاً فوقتاً غزہ پر حملے جاری رکھے ہوئے ہے؛ جس کے نتیجے میں معاہدے پر تشویش بڑھ رہی ہے۔
یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ شرم الشیخ معاہدے میں شریک بعض اسلامی ممالک کے سربراہان کی خاموشی بھی قابلِ تشویش اور افسوسناک ہے۔









آپ کا تبصرہ