حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سیاسی امور کے ماہر حجت الاسلام جمال قدرتی نے سنندج میں خبرگزاری حوزہ کے نامہ نگار کے ساتھ گفتگو میں کہا: آج دنیا میں سیاست نے بہت پراسرار اور شیطانی چہرہ اختیار کر لیا ہے۔
انہوں نے کہا: جدید دور میں غلط سیاست کی بہترین اور واضح ترین مثال امریکیوں اور مغربی ممالک کی دنیا میں امن اور جنگ بندی قائم کرنے کی جھوٹی کوششیں ہیں، جب کہ دنیا کے دوسری طرف امن کے یہی جھوٹے دعویدار آزاد ممالک پر فوج کشی کر رہے ہیں۔
حجتالاسلام جمال قدرتی نے امریکی رہنماؤں، خاص طور پر اس کے وہمی صدر کے مبہم بیانات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: ٹرمپ خود کو دنیا میں امن کا نجات دہندہ اور بانی سمجھتا ہے، خاص طور پر غزہ اور مشرق وسطی میں، لیکن دوسری طرف وہ وینزویلا پر حملہ کرنے کے لیے ایک بڑی فوج کشی کر رہا ہے، اور بلاشبہ یہ دو چیزیں کبھی بھی ایک ساتھ نہیں چل سکتیں، اور یہ امریکی اور مغربی سیاستدانوں کے فکری، بیانی اور عملی تضاد کو ظاہر کرتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا: بلاشبہ مشرق وسطی میں جنگ بندی کے لیے امریکیوں کی کوششیں طویل مدتی استعماری اور استکباری مقاصد کے تحت کی جا رہی ہیں۔ امریکی اس امن میں اور یوکرین اور روس کے درمیان ثالثی میں صرف اور صرف اپنے مفادات اور اپنے سیاسی اور معاشی مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں، اس لیے امریکی اور مغربی سیاستدانوں کے بیانات پر بھروسہ کرنا ایک بھول سمجھا جاتا ہے۔









آپ کا تبصرہ