اتوار 12 اکتوبر 2025 - 17:56
۱۲ روزہ جنگ؛ ایرانی غیور قوم کی تاریخی فتح اور اس کے نمایاں اثرات

حوزہ/ ایران آرمی کے عقیدتی اور سیاسی دفتر کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین علی سعیدی نے کہا کہ 12 روزہ جنگ ۱۲ میں ایرانی عوام کی بھرپور شرکت نے دشمن کے تمام منصوبوں کو ناکام بنایا اور وحدت، استقامت اور وفاداری کی عظیم مثال قائم کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران آرمی کے عقیدتی اور سیاسی دفتر کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین علی سعیدی نے کہا کہ 12 روزہ جنگ ۱۲ میں ایرانی عوام کی بھرپور شرکت نے دشمن کے تمام منصوبوں کو ناکام بنایا اور وحدت، استقامت اور وفاداری کی عظیم مثال قائم کی۔

ایران اور اسرائیل کے درمیان ہونے والی ۱۲ روزہ جنگ 13 جون 2025 کو اس وقت شروع ہوئی جب صہیونی حکومت نے ایران کے جوہری مراکز، فوجی اڈوں اور رہائشی علاقوں پر فضائی حملے کیے۔ دشمن کا مقصد ایران کے جوہری و دفاعی پروگرام کو تباہ کرنا اور نظامِ اسلامی کو کمزور کرنا تھا، لیکن ایرانی عوام، افواج اور قیادت کی استقامت نے اسے منہ توڑ جواب دیا۔

حجت الاسلام علی سعیدی کے مطابق، اس جنگ میں عوام کا کردار غیر معمولی رہا۔ قوم نے اپنی جان، مال اور ایمان کے ساتھ دشمن کی سازشوں کو ناکام بنایا اور وفاداری، اتحاد اور بصیرت کا بے مثال مظاہرہ کیا۔ عوام کی حمایت نے مسلح افواج کو طاقت بخشی، دفاعی محاذ مضبوط کیا، اور دشمن کے تجزیہ کاروں کے تمام اندازے غلط ثابت کیے۔

انہوں نے کہا کہ عوامی یکجہتی نے جہاں ایران کے دفاعی و سیاسی اقتدار کو عالمی سطح پر مستحکم کیا، وہیں دشمن کے پروپیگنڈے اور نفسیاتی جنگ کو بھی ناکام بنا دیا۔ لوگوں کی موجودگی نے آزادی، استقلال اور سرزمین کی سالمیت کا تحفظ کیا۔

حجت الاسلام سعیدی کے مطابق جنگ ۱۲ روزہ کے بعد کئی اہم نتائج سامنے آئے:

اوّل، امریکہ اور اسرائیل کا سب سے بڑا منصوبہ، یعنی ایران کے نظام کو گرانے کی سازش، بری طرح ناکام ہوئی۔

دوّم، ایران نے اپنی دفاعی طاقت اور ٹیکنالوجی کے ذریعے دنیا کو حیران کر دیا اور دشمن کے "ناقابلِ شکست" ہونے کا افسانہ توڑ دیا۔

سوّم، ولی فقیہ کی قیادت ایک روشن حقیقت بن کر عالمی سطح پر ابھری۔

چہارم، مزاحمتی محاذ خصوصاً حزب اللہ کے اعتماد میں اضافہ ہوا اور خطے میں طاقت کا توازن ایران کے حق میں بدل گیا۔

انہوں نے کہا کہ جنگ کے دوران دشمن کے اندرونی ایجنٹوں اور جاسوس نیٹ ورک کو بھی بے نقاب کر کے سیکیورٹی فورسز نے ناکام بنایا۔

آخر میں انہوں نے تاکید کی کہ ایران کی کامیابی صرف ایک عسکری فتح نہیں بلکہ ایک فکری و ایمانی غلبہ ہے جس نے ثابت کیا کہ جب قیادت، عوام اور افواج متحد ہوں تو کوئی طاقت اسلامی ایران کے سامنے نہیں ٹھہر سکتی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha