۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
جنین

حوزہ/ رہبر معظم انقلاب نے "جنین کی جنس (لڑکا یا لڑکی) کے تعین" سے متعلق ایک استفتا کا جواب دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حضرت آیت اللہ العظمیٰ خامنہ‌ ای نے "جنین کی جنس (لڑکا یا لڑکی) کا تعین" کے بارے میں ایک استفتا کا جواب دیا ہے، جو آپ کی خدمت میں پیش کیا جا رہا ہے۔

* جنین کی جنس کا تعین

سوال: کیا IVF یا دوسرے طبی طریقوں سے بچے کی جنس (لڑکا یا لڑکی) پہلے سے طے کرنا جائز ہے؟

جواب: بچے کی جنس پہلے سے طے کرنا جائز ہے، لیکن اس کے دوران ایسے طریقوں سے بچنا ضروری ہے جو شریعت میں منع ہیں، جیسے نامحرم کو دیکھنا یا چھونا۔ اگر جنس کا تعین ان اسلامی حدود کا خیال رکھتے ہوئے کیا جائے تو اس میں کوئی دینی مسئلہ نہیں ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .