حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حضرت آیت اللہ خامنہای نے «اشیاء کی فروخت میں جائز منافع کی مقدار» کے موضوع پر ایک استفتاء کے جواب میں اپنا شرعی موقف بیان فرمایا، جو قارئین کی خدمت میں پیش کیا جا رہا ہے۔
سوال: اشیاء کی فروخت میں کتنا منافع لینا جائز ہے؟
جواب: منافع لینے کی کوئی متعین حد مقرر نہیں ہے، لہٰذا جب تک منافع کی مقدار حد سے زیادہ زیادتی (اجحاف) تک نہ پہنچے اور حکومتی قوانین کے خلاف بھی نہ ہو، اس میں کوئی شرعی قباحت نہیں۔ البتہ بہتر بلکہ مستحب یہ ہے کہ فروخت کرنے والا اتنے ہی منافع پر اکتفا کرے جو اس کے اخراجات پورے کر دے۔









آپ کا تبصرہ