حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، نماز کی حالت میں امام حسینؑ کو سلام کہنے کے جواز یا عدمِ جواز کا مسئلہ ایک اہم اور عملی سوال ہے، جو بیک وقت فقہِ عبادات اور مذہبی جذبات سے تعلق رکھتا ہے۔ اس موضوع پر حضرت آیتاللہ العظمیٰ خامنہای مدظلہ العالی کے جواب کو قارئین کی خدمت میں پیش کیا جا رہا ہے۔
سوال: کیا نماز کے قنوت میں امام حسین علیہ السلام کو سلام کہنا شرعاً اشکال رکھتا ہے؟ اور اگر کسی شخص نے ماضی میں اپنی نمازوں کے دوران ایسا کیا ہو تو اس کا کیا حکم ہے؟
جواب: عمومی طور پر نماز کے دوران اللہ تعالیٰ کے علاوہ کسی اور کو مخاطب کرنا نماز کے باطل ہونے کا سبب بنتا ہے۔ البتہ وہ نمازیں جو پہلے اس حکم سے ناواقفیت کی حالت میں پڑھی گئی ہوں، اور اس کے خلاف ہونے کا احتمال بھی نہ ہو، وہ صحیح ہیں؛ تاہم احتیاطِ واجب کی بنا پر ایسے شخص پر سجدۂ سہو انجام دینا لازم ہے۔









آپ کا تبصرہ