-
احکام شرعی:
کیا سر کو پانی میں ڈبونے سے روزہ باطل ہو جاتا ہے؟
حوزہ|سر پانی میں ڈبو نے سے روزہ باطل نہیں ہوتا ہے لیکن شدید مکروہ ہے۔
-
احکام شرعی:
روزہ کی حالت میں سگریٹ کادھواں اور تمباکو کی گرد حلق تک پہونچانا کیسا ہے؟
حوزہ|احتیاط واجب یہ ہے کہ روزہ دار سگریٹ اورتمباکووغیرہ کادھواں بھی حلق تک نہ پہونچائے۔
-
احکام شرعی:
کیا غبار کو حلق تک پہونچانے سے روزہ باطل ہو جاتا ہے؟
حوزہ|احتیاط واجب کی بناپرکثیف غبارکاحلق تک پہونچاناروزہ کوباطل کر دیتاہے چاہے غبارکسی ایسی چیزکاہوجس کاکھاناحلال ہومثلاً آٹایاکسی ایسی چیزکاہوجس کا کھاناحرام ہوہومثلاًمٹی
-
احکام شرعی:
اگرکوئی شخص کسی قول کے بارے میں یقین رکھتا ہوکہ وہ واقعی قول خدا یا قول پیغمبر(ص) نہیں ہے اور اسے اللہ تعالیٰ یا پیغمبراکرم(ص) سے منسوب کرے تو کیا اس سے اس کا روزہ باطل ہو جاۓ گا؟
حوزہ|اگر اس بات کا یقین ہو کہ قول خدا اور رسول ﷺ نہیں ہے اور ان سے منسوب کرے تو اس صورت میں اس کا روزہ باطل ہو جاۓ گا ۔
-
ماہ رمضان میں ایام البیض کے اعمال
حوزہ؍رمضان المبارک تیرہویں،چودہویں،پندرہویں رات کے اعمال۔
-
احکام شرعی:
اگر کوئی انسان سحری کر رہا ہو اور اسے معلوم ہو جائے کی اذان صبح ہوگئی تو اس صورت میں کیا حکم ہے؟
حوزہ| اگراسے معلوم ہوجائے کہ صبح ہوگئی ہے تو ضروری ہے کہ منہ کے لقمہ کو اگل دے اوراگرجان بوجھ کروہ لقمہ نگل لے تواس کا روزہ باطل ہے اور اس پرکفارہ بھی واجب ہے۔
-
احکام شرعی:
جو شخص روزہ رکھنا چاہتا ہے کیا اس کے لئے خلال کرنا ضروری ہے؟
حوزہ|جوشخص روزہ رکھناچاہتاہواس کے لئے اذان صبح سے پہلے دانتوں میں خلال کرناضروری نہیں ہے لیکن اگراسے علم ہوکہ جوغذادانتوں کےدرمیان میں رہ گئی ہے وہ دن کے وقت پیٹ میں چلی جائے گی توخلال کرناضروری ہے۔
-
احکام شرعی:
کیا انسان معمولی کمزوری کی وجہ سے روزہ چھوڑ سکتا ہے؟
حوزہ| انسان معمولی کمزوری کی وجہ سے روزہ نہیں چھوڑسکتالیکن اگر کمزوری اس حدتک ہوکہ عموماً برداشت نہ ہوسکے توپھرروزہ چھوڑنے میں کوئی حرج نہیں۔
-
احکام شرعی:
حاملہ اور دودھ پلانے والی عورت کے احکام
حوزه/اگر روزوں کی وجہ سے دودھ خشک ہو جائے یا کم ہو جائے اور اس سے بچے کیلئے ضرر کا خوف ہو تو روزہ نہ رکھئے اور آپ کو ہر روزہ کے عوض ایک مد طعام فقیر کو دینا ہوگا اور بعد میں روزوں کی قضا کرنی پڑے گی۔
-
احکام شرعی:
شریعت میں روزہ سے کیا مراد ہے؟
حوزہ/شریعت اسلام میں روزہ سے مرادہے خداوندعالم کی رضا اوراظہار بندگی کے لئے انسان اذان صبح سے مغرب تک ان چیزوں سے پرہیز کرے جو روزہ کے باطل ہونے کا سبب ہوں۔
-
احکام شرعی:
جس شخص کواعتماد ہوکہ روزہ رکھنااس کے لئے مضرنہیں وہ روزہ رکھ لے اور بعد میں پتہ چلے کہ روزہ رکھنا ضرر رکھتا تھا تو کیا حکم ہے؟
حوزہ|جس شخص کواعتماد ہوکہ روزہ رکھنااس کے لئے مضرنہیں اگروہ روزہ رکھ لے اور مغرب کے بعداسے پتا چلے کہ روزہ رکھنااس کے لئے ایسامضرتھاکہ جس کی پرواہ کی جاتی تو(احتیاط واجب کی بناپر) اس روزے کی قضاکرناضروری ہے۔
-
احکام شرعی:
کیا روزے کی نیت ضروری ہے؟ کیا نیت کچھ الفاظ کہنے کا نام ہے؟
حوزہ|۔۔۔محلے کی مسجد اذان صبح کا معیار نہیں بلکہ اذان صبح سے نماز صبح کا اولین وقت مراد ہے اور یہ یقین حاصل کرنے کے لیے ضروری ہے کہ اس وقت سے کچھ دیر پہلے ہی کهانا پینا وغیرہ ترک کر دیا جائے۔۔۔
-
احکام شرعی:
حرام گوشت حیوان کے اجزا سے بنی ہوئی کریم کا استعمال
حوزہ| ایسی کریم ﴿یا صابن اور ان جیسی دوسری چیزوں﴾ کا استعمال کرنا کہ جن میں حرام گوشت مچھلی کے اجزا شامل ہوں کیا حکم رکھتا ہے؟
-
احکام شرعی:
اگر رکوع میں سجدے کا ذکر پڑھے اور سجدے میں رکوع کا ذکر پڑھے تو نماز صحیح ہے؟
حوزہ|احتیاط واجب کی بنا پر عمدا ایسا کرنا جائز نہیں ہے، اگر سہوا پڑھے تو نماز صحیح ہے۔
-
احکام شرعی:
مستحب نمازوں میں حجاب کا خیال رکھنا
حوزہ|کیا مستحب نمازوں مثلاً نماز شب میں ضروری ہے کہ خواتین واجب نمازوں کی طرح حجاب کا خیال رکھیں؟ اگر اس کا خیال نہ رکھا جائے تو کیا نماز باطل ہے؟
-
احکام شرعی:
حرام گوشت حیوان کے اجزا سے بنی ہوئی کریم کا استعمال
حوزہ| ایسی کریم ﴿یا صابن اور ان جیسی دوسری چیزوں﴾ کا استعمال کرنا کہ جن میں حرام گوشت مچھلی کے اجزا شامل ہوں کیا حکم رکھتا ہے؟
-
احکام شرعی:
گواہی کو چھپانا کیسا ہے اور کیا شریعت میں ایسا کرنا حرام ہے؟
حوزہ|گواہی کو چھپانا ایسے شخص کے لے کہ جس نے کسی موقع پر اسے گواہ بنایا ہو اور پھر جب اس سے گواہی طلب کی جائے تو گواہی نہ دے بلکہ جب مظلوم اور ظالم کو لوگ نہ سمجھ پا رہے ہوں تو ضرورت پڑنے پر اگر اسے کسی نے گواہ نہ بھی بنایا ہو تو مظلوم کی مدد کرے اور ایسے موقع پر گواہی کا چھپانا حرام ہے۔
-
احکام شرعی:
مومن کا خود اپنے کو ذلیل کرنا شریعت کی نگاہ میں کیسا ہے؟
حوزہ|مومن کا خود اپنے کو ذلیل کرنا حرام ہے مثال کے طور پر وہ ایسا لباس پہنے کہ جو اسے لوگوں کی نظر میں بد نما یا قبیح ظاھر کرے۔
-
احکام شرعی:
گانا گانا یا قرآن و دعا کو گانے کی طرح پڑھنے کا کیا حکم ہے؟
حوزہ|غنایعنی وہ طرز اور دھن جو بدکار لوگوں کی محفلوں سے مخصوص ہو جیسے گانا یا گلوکاری وغیرہ شریعت میں حرام ہے اور اسی طرح قرآن یا دعاؤں کو گانے بجانے کے لحن میں پڑھنا بھی حرام ہے۔
-
احکام شرعی:
قضاوت میں فیصلے کے لئے رشوت دینا اور لینا کیسا ہے؟
حوزہ|قضاوت میں فیصلے کےلئے رشوت دینا اور لینا حرام ہے چاہے فیصلہ حق پر ہی ہو البتہ ظالم سے جائزحق نکلوانے کے لئے رشوت دینا پڑے تو دی جا سکتی ہے مگر لینے والے کےلئے رشوت لینا حرام ہے۔
-
احکام شرعی:
جادو کرنا یا کروانا شریعت کی نگاہ میں کیسا ہے؟
حوزہ|جادو کرنا یا کروانا یہاں تک کہ سیکھنا یا سکھانا یا اس کہ ذریعے پیسہ کمانا حرام ہے۔
-
احکام شرعی:
کسی مسلمان کے مال کو اس کی مرضی کے بنا استعمال کرنا کیسا ہے
حوزہ|کسی مسلمان کے مال کو اس کی رضا مندی اور اس کی خوشی کے بغیر استعمال کرنا حرام ہے
-
احکام شرعی:
ناپ تول میں کمی کرنا کیا شریعت میں حرام ہے؟
حوزہ|میزان یا ترازو کے تول میں کمی کرنا حرام ہے یا اس جیسی چیزوں میں حق مارنا جیسے کہ وزن یا فیتہ وغیرہ سے مقدار ناپتے ہوئے پورا حق ادا نہ کرنا حرام ہے۔
-
احکام شرعی:
اسراف اور تبزیر کیا ہے اور کیا یہ حرام کاموں میں سے ہے؟
حوزہ|اسراف اور تبذیر حرام ہے اور اسراف کا مطلب یہ ہے کہ مال کو ضرورت سے زیادہ مقدار میں استعمال کیا جاۓ جبکہ تبذیر یہ کہ مال کو ایسی جگہوں اور چیزوں پر خرچ کیا جاۓ جو کہ حقیقت میں غیر مناسب ہوں۔
-
احکام شرعی:
کیا عاقِ والدین ہونا شریعت میں حرام ہے اور عاق والدین سے کیا مراد ہے؟
حوزہ|عاقِ والدین ہونا شریعت میں حرام ہے اور وہ یہ کہ اولاد کا ماں باپ سے کسی بھی طرح کی بد سلوکی کرنا کہ جو ان کے حق میں احسان فراموشی شمار ہو۔
-
احکام شرعی:
اس جانور کا کھانا کیسا ہے کہ جسے شرعی طریقہ سے ذبح نہ کیا گیا ہو؟
حوزہ|اس جانور کا کھانا کہ جسے شرعی طریقہ سے ذبح نہ کیا گیا ہو حرام ہے اسی طرح خنزیر کا گوشت کھانا یا دیگر حرام گوشت جانور کھانا بھی حرام ہے
-
احکام شرعی:
جھوٹ بولنے سے اگر کسی کو نقصان نہ پہونچے تو جھوٹ بولنا کیسا ہے؟
حوزہ|جھوٹ بولنا چاہے اس سے کسی دوسرے کو ضرر نہ بھی پہنچے حرام ہے اور سب سے بد تر جھوٹ ،جھوٹی گواہی دینا ہے ،جھوٹی قسم کھانا ہے
-
احکام شرعی:
شریعت کی نگاہ میں سود کھانے کا کیا حکم ہے؟
حوزہ|سود کھانا چاہے لین دین میں ہو یا قرض میں، حرام ہے اور جس طرح سود کھانا حرام ہے اسی طرح سود لینا ، سود دینا اور سود پر مشتمل معاملہ کا جاری کرنا بھی حرام ہے بلکہ ایسے معاملہ کو لکھنا یا اس پر گواہ بننا بھی حرام ہے۔
-
احکام شرعی:
مرد کے لیے خالص ریشم اور سونا پہننا کیسا ہے؟
حوزہ|مرد کے لئے خالص اور قدرتی ریشم پہننا اور اسی طرح مرد کا سونا پہننا حرام ہے بلکہ احتیاط لازم ہے کہ مرد سونے سے اپنے بدن کی ہر طرح کی زینت ترک کرے چاہے سونے کو پہننا صدق نہ بھی آئے۔
-
احکام شرعی:
مرد کا عورت کے جیسا بننا اور عورت کا مرد کے جیسا بننا کیسا ہے؟
حوزہ|مرد کا عورت کے جیسا بننا اور عورت کا مرد کے جیسا بننا احتیاط لازم کی بنا پر حرام ہے اور اس سے مراد یہ ہے کہ ایک دوسرے کی صورت اور حلیہ اختیار کرنا اور مرد کا عورت کے لباس اور عورت کا مردوں والے لباس پہننا ہے۔