حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حضرت آیت اللہ نوری ہمدانی نے ’’اسلامی ممالک پر غیر ملکی تسلط کی سازشوں کا مقابلہ‘‘ سے متعلق ایک استفتاء کا جواب دیتے ہوئے مسلمانوں کی ذمہ داری بیان کی ہے۔
سوال: اگر غیر ملکی عناصر اسلامی ممالک میں اپنا اثر و رسوخ قائم کریں تو مسلمانوں کی کیا ذمہ داری ہے؟
جواب: اگر اسلامی ممالک کے اندر غیر ملکی عناصر کی جانب سے ایسی سازشیں کی جا رہی ہوں جن سے یہ خطرہ ہو کہ وہ ان ممالک پر اپنا تسلط قائم کر لیں گے، تو مسلمانوں پر واجب ہے کہ ممکنہ تمام ذرائع سے ان کی سازشوں کو ناکام بنائیں اور ان کے اثر و رسوخ کو مزید پھیلنے سے روکیں۔









آپ کا تبصرہ