جمعہ 11 ستمبر 2026 - 12:34
احکام | حاجت پوری ہونے کے بعد نذر

حوزہ/ آیت الله نوری ہمدانی نے ’’حاجت پوری ہونے کے بعد نذر‘‘ کے بارے میں پوچھے گئے ایک شرعی سوال کا جواب دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت الله العظمیٰ نوری ہمدانی نے ’’حاجت پوری ہونے کے بعد نذر‘‘ کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کا جواب دیا، جو قارئین کی خدمت میں پیش ہے۔

حاجت پوری ہونے کے بعد نذر

سوال:

جس نذر کی حاجت نذر ماننے سے پہلے ہی پوری ہو چکی ہو، اس کا کیا حکم ہے؟

جواب:

اگر کوئی شخص نذر مانے کہ اگر اس کا مریض صحت یاب ہو جائے یا اس کا مسافر واپس آ جائے تو وہ فلاں عمل انجام دے گا، لیکن بعد میں معلوم ہو کہ نذر ماننے سے پہلے ہی مریض صحت یاب ہو چکا تھا یا مسافر واپس آ چکا تھا، تو ایسی نذر پر عمل کرنا لازم نہیں ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha