جمعرات 18 جون 2026 - 13:36
مجالسِ عزا اور نماز اول وقت سے متعلق آیت اللہ سیستانی کا فتویٰ

حوزہ/ مرجع تقلید آیت اللہ العظمیٰ سیستانی نے عزاداریِ حضرت امام حسین علیہ السلام کی وجہ سے نمازِ اول وقت میں تاخیر کرنے سے متعلق ایک استفتا کے جواب میں نماز کو اول وقت میں ادا کرنے کی اہمیت پر زور دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ العظمیٰ سیستانی سے سوال کیا گیا کہ آیا عزاداریِ حضرت امام حسین علیہ السلام کی خاطر نمازِ اول وقت میں تاخیر کی جا سکتی ہے؟

اس کے جواب میں انہوں نے فرمایا:

"مناسب اور شایستہ یہ ہے کہ نماز اول وقت میں پڑھی جائے، اور عزاداری کی مجالس و پروگرام اس انداز سے ترتیب دیے جائیں کہ نماز کے اوقات میں مزاحمت اور رکاوٹ کا سبب نہ بنیں۔"

آیت اللہ سیستانی کے اس جواب سے واضح ہوتا ہے کہ اگرچہ عزاداریِ سیدالشہداء علیہ السلام عظیم شعائر میں سے ہے، تاہم نمازِ اول وقت کی اہمیت کو ملحوظ رکھتے ہوئے عزاداری کے پروگراموں کو اس طرح منظم کیا جانا چاہیے کہ نماز بروقت ادا کی جا سکے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha