جمعہ 31 جولائی 2026 - 20:48
اربعین واک کا حضرت امام مہدی (عجل) کے ظہور کی آمادگی سے تعلق

حوزہ / عاشورا کی ثقافت اور حضرت امام مہدی عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کی نجات بخش الٰہیات کا گہرا تعلق اربعین کے راستے میں نمایاں ہوتا ہے۔ ایسا راستہ جہاں زائرین بصیرت، اتحاد اور یکجہتی کے ذریعے خود کو نئی اسلامی تہذیب کی تشکیل اور حضرت حجت عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کے عالمی قیام کے لیے تیار کرتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اربعین واک دنیا کے عظیم ترین انسانی اجتماعات میں سے ایک ہے جو محض ایک مذہبی رسم نہیں بلکہ ظہورِ حضرت امام مہدی عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کے راستے میں مقاومت کی مشق، وفادار ساتھیوں کی تربیت اور عالمی عدل کے قیام کی تیاری کا ایک عظیم میدان ہے۔

سوال:

اربعین واک کا حضرت امام مہدی عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کے ظہور سے کیا تعلق ہے؟

جواب:

روایات کے مطابق، ظہور سے قبل دنیا ظلم و ستم سے بھر جائے گی لیکن اسی تاریکی میں ایسے بیدار مؤمن موجود ہوں گے جو حضرت امام مہدی عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کی نصرت کے لیے منتظر ہوں گے۔ آپ کا عالمی قیام 313 مخلص اصحاب کے ساتھ آغاز ہوگا اور پھر دنیا بھر کے ہزاروں آزاد منش افراد اس قافلے میں شامل ہو جائیں گے۔

اسی تناظر میں اربعین واک، حضرت امامِ حق کی نصرت کے لیے افراد کی تربیت، آمادگی اور مقاومت کی عملی مشق کا بہترین موقع ہے۔ اگرچہ ظہور ہمارے زمانے میں ہو یا نہ ہو، یہ عظیم تحریک ایمان کو تازگی بخشتی ہے، امتِ مسلمہ کے اتحاد کو مضبوط کرتی ہے اور ہمیں ان الٰہی اقدار کی حفاظت پر ثابت قدم رکھتی ہے جن کے لیے حضرت امام حسین علیہ السلام نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا اور جن کے نفاذ کے لیے حضرت امام مہدی عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف قیام فرمائیں گے۔

لہٰذا اربعین واک صرف کربلا کا سفر نہیں بلکہ دلوں کی تعمیر، ارادوں کی مضبوطی، دینی اقدار کے احیاء اور ظہور و قیامِ حضرت امام مہدی عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کی تیاری کا ایک عظیم راستہ ہے۔

ماخذ: مرکز ملی پاسخگویی به سؤالات دینی

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha