اتوار 16 اگست 2026 - 13:17
احکام شرعی | خواتین کے خصوصی اجتماع کی ویڈیو بنانے اور ایڈیٹنگ کے بارے میں آیت اللہ سیستانی کا فتویٰ

حوزہ/ آیت اللہ العظمیٰ سید علی سیستانی نے خواتین کی مجالس و محافل جیسے شادی وغیرہ کی ویڈیو بنانے اور ان کی ایڈیٹنگ سے متعلق ایک استفتاء کا جواب دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ العظمیٰ سید علی سیستانی نے خواتین کی مجالس و محافل جیسے شادی وغیرہ کی ویڈیو بنانے اور ان کی ایڈیٹنگ سے متعلق ایک استفتاء کا جواب دیا ہے۔

سوال:

کیا خواتین کا اجتماع، جہاں عموماً خواتین بے حجاب ہوتی ہیں جیسے شادی وغیرہ، اس کی ویڈیو بنانا اور بعد میں اس کی ایڈیٹنگ کرنا جائز ہے؟

جواب:

مرد کے لیے ایسے اجتماع میں داخل ہونا جائز نہیں۔ تاہم ویڈیو کی ایڈیٹنگ اور اس سے متعلق دیگر کام، جن میں خواتین کو دیکھنا شامل ہو، اگر لذت کے ارادے کے بغیر ہوں، ویڈیوز فحش نہ ہوں اور ویڈیو میں موجود خواتین کی شناخت معلوم نہ ہو تو اس میں کوئی حرج نہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha