ہفتہ 22 اگست 2026 - 21:58
امام حسن عسکریؑ کی حیاتِ مبارکہ ایمان، استقامت اور مزاحمت کا روشن نمونہ: آغا سید حسن

حوزہ/جموں و کشمیر انجمنِ شرعی شیعیان کے صدر حجۃ الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے مرکزی امام باڑہ بڈگام میں یومِ شہادتِ امام حسن عسکریؑ کے سلسلے میں منعقدہ مجلس سے خطاب کرتے ہوئے حضرت امام حسن عسکریؑ کی بارگاہ میں خراج عقیدت پیش کیا اور ان کی حیات مبارکہ کو ایمان، صبر، علم، تقویٰ اور ظلم و استبداد کے مقابلے میں استقامت کا روشن نمونہ قرار دیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جموں و کشمیر انجمنِ شرعی شیعیان کے صدر حجۃ الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے مرکزی امام باڑہ بڈگام میں یومِ شہادتِ امام حسن عسکریؑ کے سلسلے میں منعقدہ مجلس سے خطاب کرتے ہوئے حضرت امام حسن عسکریؑ کی بارگاہ میں خراج عقیدت پیش کیا اور ان کی حیات مبارکہ کو ایمان، صبر، علم، تقویٰ اور ظلم و استبداد کے مقابلے میں استقامت کا روشن نمونہ قرار دیا۔

آغا سید حسن نے کہا کہ امام حسن عسکریؑ نے اپنے دور کی شدید سیاسی پابندیوں اور دباؤ کے باوجود دین اسلام کی حقیقی تعلیمات کے تحفظ اور ترویج کا فریضہ انجام دیا۔ آپؑ کی زندگی حق و صداقت پر ثابت قدم رہنے اور مشکلات کے باوجود دینی و اخلاقی ذمہ داریوں کو نبھانے کا عظیم درس فراہم کرتی ہے۔

امام حسن عسکریؑ کی حیاتِ مبارکہ ایمان، استقامت اور مزاحمت کا روشن نمونہ: آغا سید حسن

انہوں نے قرآن کریم کی آیت مبارکہ «إنَّ اللَّهَ اصْطَفَىٰ آدَمَ وَنُوحًا وَآلَ إبْرَاهيمَ وَآلَ عمْرَانَ عَلَى الْعَالَمينَ» کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ کی جانب سے ہدایت و رہنمائی کا سلسلہ حضرت آدمؑ و حضرت نوحؑ سے جاری رہا اور حضرت ابراہیمؑ و آل عمران کے بعد خاتم النبیین حضرت محمد مصطفیٰ ؐ تک پہنچا، جبکہ آپؐ کے پاکیزہ اہل بیتؑ نے اس الٰہی ہدایت اور حقیقی اسلامی تعلیمات کو آگے بڑھایا۔

انہوں نے بالخصوص نوجوان نسل پر زور دیا کہ وہ سیرت اہل بیتؑ کا مطالعہ کریں اور ان کے اصول عدل، اخلاق، علم، تقویٰ، ہمدردی اور سماجی ذمہ داری کو اپنی عملی زندگی کا حصہ بنائیں۔

آغا سید حسن نے اتحاد امت، باہمی احترام اور اسلامی تعلیمات پر حقیقی معنوں میں کاربند رہنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ امام حسن عسکریؑ کی شہادت کی یاد منانے کا مقصد محض عقیدت کا اظہار نہیں، بلکہ ان کی تعلیمات کو اپنی زندگی میں نافذ کرنے اور حق و انصاف کے لیے ثابت قدم رہنے کا عہد بھی ہے۔

آخر میں آغا سید حسن نے مسلم امہ کے اتحاد، امن و سلامتی اور فلاح و بہبود کے لیے دعا کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ اہل ایمان حضرت محمد مصطفیٰ ؐ اور ان کے پاکیزہ اہل بیتؑ کی تعلیمات کو اپنی زندگیوں میں مشعل راہ بنائیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha