اتوار 28 جون 2026 - 13:27
احکام | محرم سے اربعین تک سیاہ لباس پہننے کے شرعی حکم سے متعلق استفتا؛ آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کا جواب

حوزہ/ سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کی عزاداری میں محرم الحرام سے آخر صفر یا اربعین تک سیاہ لباس پہننے کے شرعی حکم کے بارے میں شہید آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے واضح کیا ہے کہ اہلِ بیت علیہم السلام کی عزاداری کے ایام میں سیاہ لباس پہننا شعائرِ الٰہی کی تعظیم اور غم و اندوہ کے اظہار کا ذریعہ ہے، جس پر ثوابِ الٰہی مترتب ہوتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای سے سوال کیا گیا کہ بعض افراد امام حسین علیہ السلام کی عزاداری کے احترام میں یکم محرم سے آخر صفر تک مسلسل سیاہ لباس پہنتے ہیں، جو تقریباً دو ماہ پر محیط ہوتا ہے۔ کیا یہ عمل مستحب اور پسندیدہ ہے یا اس مدت تک سیاہ لباس پہننے میں کراہت پائی جاتی ہے؟

اس کے جواب میں آپ نے فرمایا کہ اہلِ بیت علیہم السلام کی عزاداری کے ایام میں شعائرِ الٰہی کی تعظیم اور حزن و اندوہ کے اظہار کی نیت سے سیاہ لباس پہننا باعثِ ثواب ہے، اور نماز کے علاوہ دیگر مواقع پر سیاہ لباس پہننے کی کراہت ثابت نہیں ہے۔

اس بنا پر محرم اور صفر کے دوران، خصوصاً اربعین تک، امام حسین علیہ السلام اور اہلِ بیت علیہم السلام کی عزاداری کے احترام میں سیاہ لباس پہننا شرعاً پسندیدہ عمل ہے اور اس پر اجر و ثواب بھی ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha