منگل 30 جون 2026 - 02:59
وادی کشمیر میں جلوس ہائے عزاء کا سلسلہ جاری: واقعۂ کربلا ظلم کے خلاف استقامت، حریت اور انسانی اقدار کا ابدی منشور ہے، آغا سید حسن

حوزہ/انجمنِ شرعی شیعیانِ جموں و کشمیر کے اہتمام سے 13ویں محرم الحرام کے موقع پر وادی کشمیر کے مختلف علاقوں میں علم شریف اور ذوالجناح کے جلوس عقیدت و احترام کے ساتھ برآمد کیے گئے۔ ان جلوسوں میں ہزاروں عزاداران نے بھرپور شرکت کرکے حضرت امام حسینؑ اور شہدائے کربلا کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، انجمنِ شرعی شیعیانِ جموں و کشمیر کے اہتمام سے 13ویں محرم الحرام کے موقع پر وادی کشمیر کے مختلف علاقوں میں علم شریف اور ذوالجناح کے جلوس عقیدت و احترام کے ساتھ برآمد کیے گئے۔ ان جلوسوں میں ہزاروں عزاداران نے بھرپور شرکت کرکے حضرت امام حسینؑ اور شہدائے کربلا کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا۔

وادی کشمیر میں جلوس ہائے عزاء کا سلسلہ جاری: واقعۂ کربلا ظلم کے خلاف استقامت، حریت اور انسانی اقدار کا ابدی منشور ہے، آغا سید حسن

انجمنِ شرعی کے زیر اہتمام جن مقامات پر جلوس ہائے عزا برآمد ہوئے، اُن میں مولہ شولہ بیروہ، کاکنمرن، آکرویل بڈگام، باغپورہ اوڑینہ، گنڈ نوگام، پیر محلہ زالپورہ، سونہ برن اندرکوٹ سوناواری (بانڈی پورہ)، کانلو پٹن اور زاڈی محلہ دیورہ بارہمولہ سمیت متعدد علاقے شامل ہیں، جہاں عزاداروں نے انتہائی عقیدت، نظم و ضبط اور مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ مراسم عزا بجا لائے۔

اس موقع پر امام باڑہ باغپورہ اوڑینہ سوناواری میں ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انجمن شرعی شیعیان کے صدر، حجۃ الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی نے فلسفۂ امامت اور شہادت حسینیؑ کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی روشنی ڈالی۔

وادی کشمیر میں جلوس ہائے عزاء کا سلسلہ جاری: واقعۂ کربلا ظلم کے خلاف استقامت، حریت اور انسانی اقدار کا ابدی منشور ہے، آغا سید حسن

انہوں نے کہا کہ یزید کا کردار اور طرزِ حکمرانی نہ صرف اسلامی تعلیمات اور شریعت محمدیؐ کے صریح منافی تھا، بلکہ انسانی اقدار، اخلاقی اصولوں اور عدل و انصاف کے تقاضوں سے بھی متصادم تھا۔ اسی لیے حضرت امام حسینؑ نے ایسے فاسق و فاجر حکمران کی بیعت سے انکار کرتے ہوئے حق و صداقت کے تحفظ کے لیے اپنی جان اور اپنے اہل بیتؑ کی عظیم قربانی پیش کی۔

وادی کشمیر میں جلوس ہائے عزاء کا سلسلہ جاری: واقعۂ کربلا ظلم کے خلاف استقامت، حریت اور انسانی اقدار کا ابدی منشور ہے، آغا سید حسن

آغا سید حسن نے کہا کہ نواسۂ رسول ؐ حضرت امام حسینؑ اور ان کے باوفا اصحاب کو کربلا کے تپتے ہوئے میدان میں بھوک اور پیاس کی شدت کے عالم میں جس بے رحمی سے شہید کیا گیا، وہ ظلم و جبر کی تاریخ کا ایک المناک اور سیاہ ترین باب ہے۔ تاہم امام حسینؑ نے صبر، استقامت، شجاعت اور عزیمت کی ایسی لازوال مثال قائم کی جو رہتی دنیا تک انسانیت کے لیے مشعل راہ بنی رہے گی۔

وادی کشمیر میں جلوس ہائے عزاء کا سلسلہ جاری: واقعۂ کربلا ظلم کے خلاف استقامت، حریت اور انسانی اقدار کا ابدی منشور ہے، آغا سید حسن

انہوں نے مزید کہا کہ میدان کربلا میں امام حسینؑ کا باطل کے سامنے کلمۂ حق بلند کرنا حق و انصاف کی سربلندی، ظلم کے خلاف مزاحمت اور انسانی وقار کے تحفظ کا ابدی پیغام ہے۔ اہل بیتؑ کی بے مثال ایثار و قربانی تاریخ اسلام کا ایک روشن اور درخشندہ باب ہے، جو ہر دور میں حق کے متلاشیوں، محبان اہل بیتؑ اور آزادی و انصاف کے علمبرداروں کے لیے رہنمائی کا سرچشمہ رہے گا۔

وادی کشمیر میں جلوس ہائے عزاء کا سلسلہ جاری: واقعۂ کربلا ظلم کے خلاف استقامت، حریت اور انسانی اقدار کا ابدی منشور ہے، آغا سید حسن

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha