جمعرات 25 جون 2026 - 18:06
وادی جموں وکشمیر میں انجمنِ شرعی شیعیان کے تحت جلوس ہائے عزاء کا سلسلہ جاری

حوزہ/عشرۂ محرم الحرام کے موقع پر، انجمنِ شرعی شیعیان جموں وکشمیر کے تحت جلوس ہائے عزاء کا سلسلہ جاری ہے؛ اس سلسلے میں آٹھویں محرم الحرام کا روایتی جلوس متحدہ گرو بازار تا ڈلگیٹ پُرامن انداز میں برآمد ہوا، جس میں دسیوں ہزار عزاداروں نے شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جموں و کشمیر انجمنِ شرعی شیعیان کے زیرِ اہتمام آٹھویں محرم الحرام کے موقع پر وادیٔ کشمیر کے مختلف علاقوں میں جلوس ہائے عزاء عقیدت و احترام کے ساتھ برآمد کیے گئے، جن میں دسیوں ہزار عزاداروں نے شرکت کرکے حضرت امام حسینؑ اور دیگر شہدائے کربلا کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

وادی جموں وکشمیر میں انجمنِ شرعی شیعیان کے تحت جلوس ہائے عزاء کا سلسلہ جاری

اس موقع پر سرینگر میں آٹھویں محرم الحرام کا تاریخی اور روایتی جلوس متحدہ گرو بازار تا ڈلگیٹ انتہائی پُرامن اور منظم انداز میں برآمد ہوا۔

جلوس میں دسیوں ہزار عزاداروں نے شرکت کی، جبکہ حجت الاسلام آغا سید مجتبیٰ عباس الموسوی، انجمنِ شرعی شیعیان کے اراکین، عاملین اور رضاکاروں نے بھرپور شرکت کرتے ہوئے انتظامی امور کی نگرانی کی۔

وادی جموں وکشمیر میں انجمنِ شرعی شیعیان کے تحت جلوس ہائے عزاء کا سلسلہ جاری

جلوس کے دوران انجمن کے رضاکاروں نے نظم و ضبط برقرار رکھنے، عزاداروں کی رہنمائی اور ضروری سہولیات کی فراہمی کے لیے قابل ستائش خدمات انجام دیں۔ عزاداروں اور زائرین کی خدمت کو اپنا دینی و سماجی فریضہ سمجھتے ہوئے رضاکار مسلسل متحرک رہے۔

اسی سلسلے میں اوٹھورہ، بوگہ چھل، دوین چاڈورہ، پالر بڈگام، خانہ پورہ بڈگام، ملک گنڈ چھاترگام، اسکندر پورہ کھاگ، لبرتل (ضلع بڈگام)، مدین صاحب، گلشن باغ بوٹہ کدل (ضلع سرینگر)، کنہ ستھو اوڑینہ، بطکو محلہ زالپورہ، جنکشن محلہ سونہ برن، بونہ محلہ اندرکوٹ، مقدم محلہ گامدو، گاڑہ کہوڑ بانڈی پورہ( ضلع بانڈی پورہ )، کھنہ پیٹہ، اوچھلی پورہ اور زاڈی محلہ پٹن( ضلع بارہمولہ )سمیت وادی کے متعدد مقامات پر بھی جلوس ہائے عزا برآمد ہوئے۔

وادی جموں وکشمیر میں انجمنِ شرعی شیعیان کے تحت جلوس ہائے عزاء کا سلسلہ جاری

تمام مقامات پر عزاداروں نے انتہائی عقیدت، نظم و ضبط اور مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ شرکت کی اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے ان کے آفاقی پیغام حق، عدل اور انسانیت کو اجاگر کیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha