منگل 13 اکتوبر 2026 - 14:34
شادی کے بعد تعلیم کے باقی اخراجات ادا کرنے کی ذمہ داری کس پر ہے؟

حوزہ/ آیت اللہ العظمیٰ مکارم شیرازی نے شادی کے بعد لڑکی کی تعلیم کے باقی اخراجات ادا کرنے کی ذمہ داری سے متعلق ایک شرعی سوال کا جواب دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ العظمیٰ مکارم شیرازی نے شادی کے بعد لڑکی کی تعلیم کے باقی اخراجات ادا کرنے کی ذمہ داری سے متعلق ایک شرعی سوال کا جواب دیا ہے۔

سوال:

اگر لڑکی کی تعلیم کے اخراجات اس کے اہل خانہ ادا کرتے ہوں اور کچھ تعلیمی فیس باقی رہ جائے، تو شادی کے بعد اس کی ادائیگی کی ذمہ داری لڑکی کے اہل خانہ پر ہے یا خود لڑکی پر؟

جواب:

اگر لڑکی کے پاس اپنا مال ہو تو باقی اخراجات ادا کرنا اسی کی ذمہ داری ہے۔ بصورتِ دیگر، مناسب یہ ہے کہ والد اپنی بیٹی کی تعلیم کے اخراجات ادا کرتے رہیں، مگر یہ کہ نکاح کے وقت شرط رکھی گئی ہو کہ یہ اخراجات شوہر کے ذمے ہوں گے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha