جمعہ 1 مئی 2026 - 18:20
احکام شرعی | ولایتِ فقیہ پر عدم اعتقاد

حوزہ/ حضرت آیت اللہ شہید سید علی خامنہ ای نے "ولایتِ فقیہ پر عدم اعتقاد" کے موضوع سے متعلق ایک استفتاء کا جواب دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حضرت آیت اللہ شہید سید علی خامنہ ای نے "ولایتِ فقیہ پر عدم اعتقاد" کے موضوع پر ایک استفتاء کا جواب ہے، جو ناظرین کی خدمت میں پیش کیا جا رہا ہے۔

سوال:ولایتِ فقیہ پر عدم اعتقاد

کیا ایک ظاہراً نیک شیعہ شخص کا ولایتِ فقیہ پر یقین نہ رکھنا، اسے فاسق بنا دیتا ہے؟ اور یہ عدم اعتقاد اس کے دین پر کس حد تک اثر انداز ہوتا ہے؟

جواب: اسلامی معاشرے کی قیادت اور امتِ مسلمہ کے اجتماعی امور کی مدیریت کے لیے ولایتِ فقیہ ہر دور اور زمانے میں مذہبِ حقہ اثنا عشریہ کے بنیادی ارکان میں سے ہے، جس کی جڑ اصلِ امامت سے جا ملتی ہے۔

اگر کوئی شخص اپنے فہم اور دلیل کی بنیاد پر اس پر اعتقاد نہ رکھنے کے نتیجے تک پہنچے، تو وہ معذور سمجھا جائے گا۔ لیکن اس کے باوجود، ولی امر مسلمین کے حکومتی احکام کی اطاعت ہر مکلف پر واجب ہے، چاہے وہ خود فقیہ ہی کیوں نہ ہو۔

کسی بھی شخص کے لیے یہ جائز نہیں کہ وہ اس بہانے سے کہ وہ خود کو زیادہ اہل سمجھتا ہے، ولایت کے ذمہ دار فرد کی مخالفت کرے۔ اور اگر یہ عدم اعتقاد حکومتی احکام کی نافرمانی کا سبب بنے، تو یہ ہرگز جائز نہیں ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha