ہفتہ 31 جنوری 2026 - 04:00
احکام شرعی | ہبہ کے بعد وراثت کے حصے کا مطالبہ

حوزہ/ رہبرِ معظمِ انقلاب نے ہبہ کے بعد وراثت کے حصے کے مطالبے سے متعلق ایک استفتاء کے جواب میں اپنا شرعی موقف بیان فرمایا

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہبہ اور وراثت کا مسئلہ اسلام میں نہایت اہم موضوعات میں شمار ہوتا ہے۔ ہبہ سے مراد کسی چیز کو بغیر کسی معاوضے اور توقع کے دوسرے کو دے دینا ہے، اور یہ عمل عموماً تحفہ دینے کے موقع پر انجام پاتا ہے۔ تاہم اگر کوئی شخص اپنی دی ہوئی چیز واپس لینا چاہے تو اس کے لیے مختلف شرعی احکام پائے جاتے ہیں۔

سوال: میرے ایک بھائی نے رضامندی کے ساتھ اپنا وراثتی حصہ مجھے ہبہ کر دیا تھا، لیکن کچھ عرصے بعد، وراثت کی تقسیم سے پہلے ہی، اس نے اپنی ہبہ سے رجوع کر لیا۔ اس صورت میں شرعی حکم کیا ہے؟

جواب: اگر اس نے اپنا وراثتی حصہ آپ کے قبضے میں آنے سے پہلے ہبہ سے رجوع کیا ہے تو اس کا رجوع درست ہے، اور جس چیز کو اس نے آپ کو ہبہ کیا تھا اس میں آپ کا کوئی حق نہیں بنتا۔

لیکن اگر آپ کے قبضے میں آنے کے بعد اس نے ہبہ سے رجوع کیا ہے تو اس کا رجوع مؤثر نہیں ہوگا، اور اس چیز میں جسے اس نے آپ کو بخشا تھا اس کا کوئی حق باقی نہیں رہتا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha