۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
News ID: 396191
23 جنوری 2024 - 05:23
تشہد بھول جانا

حوزہ|اگر ہم دوسری رکعت کے دوران نماز جماعت میں شامل ہوں لیکن امام جماعت کی تیسری رکعت میں جب ہماری دوسری رکعت ہو، تشہد کو بجالانا بھول جائیں اور امام جماعت کے ساتھ تیسری رکعت کے لئے کھڑے ہوجائیں تو نماز کے بعد ہمارا فریضہ کیا ہے؟

حوزہ نیوز ایجنسی|

تشہد بھول جانا

سوال: اگر ہم دوسری رکعت کے دوران نماز جماعت میں شامل ہوں لیکن امام جماعت کی تیسری رکعت میں جب ہماری دوسری رکعت ہو، تشہد کو بجالانا بھول جائیں اور امام جماعت کے ساتھ تیسری رکعت کے لئے کھڑے ہوجائیں تو نماز کے بعد ہمارا فریضہ کیا ہے؟ اگر ضروری ہو کہ تشہد کی قضا بھی بجا لائیں اور سجدہ سہو بھی تو ان کی صحیح ترتیب کیا ہے؟

جواب: اگر آپ رکعت کے رکوع سے پہلے متوجہ ہوجائیں تو ضروری ہے کہ بیٹھ جائیں اور تشہد کو بجا لائیں اور اپنی نماز کو جاری رکھیں اور اگر رکوع کے بعد یا اگلی رکعت کے دوران یاد آئے تو سلام کے بعد دو سجدہ سہو بجا لائیں، تاہم احتیاط واجب کی بنا پر سجدہ سہو سے پہلے ضروری ہے کہ پہلے بھولے ہوئے تشہد کو بجا لائیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .