۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
حرام گوشت حیوان

حوزہ| ایسی کریم ﴿یا صابن اور ان جیسی دوسری چیزوں﴾ کا استعمال کرنا کہ جن میں حرام گوشت مچھلی کے اجزا شامل ہوں کیا حکم رکھتا ہے؟

حوزہ نیوز ایجنسی|

حرام گوشت حیوان کے اجزا سے بنی ہوئی کریم کا استعمال

سوال: ایسی کریم ﴿یا صابن اور ان جیسی دوسری چیزوں﴾ کا استعمال کرنا کہ جن میں حرام گوشت مچھلی کے اجزا شامل ہوں کیا حکم رکھتا ہے؟

جواب: وہ حیوان جو خون جہندہ نہیں رکھتا ﴿اگرچہ حرام گوشت ہو اور اسے شرعی طریقے سے ذبح نہ کیا گیا ہو﴾ اور وہ پراڈکٹس جو ان سے بنائی جاتی ہیں، نجس نہیں ہیں تاہم نماز کی حالت میں ان کا استعمال جائز نہیں ہے، لہذا اگر آپ کو معلوم ہو کہ وہ چیز حرام گوشت حیوان سے بنائی گئی ہے تو ضروری ہے کہ نماز کے لئے ایسی کریم وغیرہ کو برطرف کیا جائے اور اگر بدن میں جذب ہو کر اس سے کچھ باقی نہ بچا ہو تو اس میں کوئی حرج نہیں ہے اور اس جگہ کو دھونا ضروری نہیں ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .