۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
جامعہ امام جعفر صادق

حوزہ/ جامعہ امام جعفر صادق صدر امام باڑہ بیگم گنج جونپور کے ناظم مولانا صفدر حسین زیدی نے کہا امام خمینی نے بصیرت بھری نگاہ سےماہ رمضان کےآخری جمعہ کو تحریک آزادئ قدس کا دن قرار دیا تاکہ امت مسلمہ ایک ہو کر اس مہینے کی برکتوں سے فائدہ حاصل کرتے ہوئے بیت المقدس کی آزادی کے لئے آواز اٹھائے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،جمعۃالوداع روز قدس کی مناسبت سے آج شیراز ہند جونپور میں علماء خطباء اور ذاکرین کا ایک جلسہ جناب اصغر مہدی صاحب کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں مقررین نے بیت المقدس کی آزادی کے سلسلے میں میں اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

جامعہ امام جعفر صادق صدر امام باڑہ بیگم گنج جونپور کے ناظم مولانا صفدر حسین زیدی نے کہا امام خمینی نے بصیرت بھری نگاہ سےماہ رمضان کےآخری جمعہ کو تحریک آزادئ قدس کا دن قرار دیا تاکہ امت مسلمہ ایک ہو کر اس مہینے کی برکتوں سے فائدہ حاصل کرتے ہوئے بیت المقدس کی آزادی کے لئے آواز اٹھائے الحمد لللہ مرحوم خمینی صاحب کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے آج کے دن پوری دنیا میں صہیونیوں کے خلاف احتجاج ہوتا ھے سیمنار جلسے ریلیاں وغیرہ ہوتی ہیں جو ملت مسلمہ کی بیداری کا ثبوت اور ظالموں میں خوف و حراس کا سبب ہیں وہ دن دور نہیں جب ہم بیت مقدس امت مسلمہ کے ہاتھوں میں ہوگا۔

جلسہ میں آئے ہوئےمولانا معراج حیدر خان اعظمی نے کہا روزہقدس مظلوموں کی حمایت اور ظالم صہیونیوں سے مزاحمت و برائت کا دن ہے۔

مولانا مرغوب عالم عسکری نے کہا وہ مسلمان مسلمان ہی نہیں جو دوسرے مسلمان کی فکر نہ کرے ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ مظلوم فلسطینیوں کی حمایت اور بیت المقدس کی آزادی کے لئے اسکو عظیم دینی والہی فریضہ سمجھتے ہوئے ہر ممکن کوشش کریں۔

مولانا سید آصف عباس استاد جامعہ امام جعفر صادق جونپور امام جمعہ منیہر جونپور نے کہا ہم سب کو متحد ہوکر صہیونیوں کے خلاف آواز اٹھانا چاہیے اور بیت المقدس کی آزادی کے لئے جی جان سے کوشش کرنی چاہیے۔

مولانا ظفر حسن خان نے کہا قبلہ اول ہمارا تھا ہے اور رہے گا اللہ کا شکر ہے کہ اسکو ظالم صہیونیوں سے آزاد ہونے کا دن اب دور نہیں ہے۔

مولانا سلمان صاحب امام جماعت سیدنپور صاحب نے کہا کربلا والے تعداد میں کم تھے مگر مقصد سب کا ایک تھا لہذا وہ کامیاب ہوئے اگر امت مسلمہ تحریک آزادئ قدس کے عظیم مقصد کو نظر میں رکھےاور متحد ہوجائے تو کامیابی یقینی ہے اور بیت المقدس ظالموں کے چنگل سےآزاد ہو جائے گا۔

مولانا زین العابدین علوی نے فرمایا سوشل میڈیا ہمارے ہاتھوں میں ایک مضبوط اور موثر زود رس ذریعہ ہے شعوروبصیرت کو بروئے کار لاتے ہوئے درست اور صحیح معلومات اگر عام کی جائے تو ظالموں کے ظلم سے بیت المقدس کی آزادی اور مظلوم انسانوں کی مدد بہتر طریقہ سے کی جا سکتی ہے اور اس کے علاوہ دیگر علمائے کرام مولانا دلشاد حسین خان مولانا عنبر عباس خان امام جماعت صدر امام بارگاہ جونپور مولانا رضا حیدر رنوی نے بھی اپنے بیان میں اتحاد واتفاق پر زور دیا۔

جلسے کے آخر میں اپنے عزیز وطن ھندوستان کی ترقی امن وامان آپسی میل محبت اور بھائی چارہ میں اضافہ اور ظالموں کی نابودی مظلوموں کی قوت اور سلامتی دشمنان انسانیت کے خاتمہ کیلئے دعا کی گئی جلسہ میں مولانا معراج صاحب چندولی مولاناکاظم گھوسوی مولانا غلام عباس صاحب مولانا رضا صاحب مولانا کیف صاحب مولانا حسن حیدر صاحب مولانا قاصد عباس صاحب مولانا عادل صاحب شاعر اہل بیت تنویر جونپوری صاحب نے شرکت فرمائی۔جلسہ کی نظامت مولانا سید شاذان زیدی صاحب نے فرمائی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .