۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
مولانا سبط محمد شبیر قمی

حوزہ/ پیروان ولایت کے سربراہ نے کہا کہ سویڈن میں شر پسند عناصر کی جانب سے قرآن حکیم کی بے حرمتی کے واقعے پر اور ایسے واقعات پر روک لگانے کےلئے اُمت مسلہ کے لیڈران اور مسلم ممالک کے سربرہان اپنی آواز بلند کریں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،پیروان ولایت کے سربراہ حجت الاسلام و المسلمین مولانا سبط محمد شبیر قمی نے یورپی شہر سویڈن میں شر پسند عناصر کی جانب سے قرآن حکیم کی بے حرمتی کے واقعے پر اپنے گہرے دُکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئے دن دُنیا کے مختلف ممالک میں شر پسند عناصر کی جانب سے مسلمانوں کی دل آزاری کے ایسے واقعات سر انجام دیئے جاتے ہیں۔ یہ تازہ واقعہ عید الاضحیٰ کے موقعے پر رونما ہوا ہے اور اس کی وجہ سے کروڑوں مسلمانوں کے دلوں کو تکلیف پہنچی ہے۔

اُنہوں نے عالمی مسلم لیڈران اور مسلم ممالک کے سربراہوں سے اپیل کی ہے کہ اس واقعہ کے خلاف آواز اٹھائی جائے تاکہ مغرب و یورپ جہاں عمومی طور پر اس طرح کے واقعات سر انجام دیئے جاتے ہیں، کے حکمرانوں کو ایسے واقعات پر روک لگانے پر مجبور کیا جاسکے۔

مولانا سبط محمد شبیر قمی نے کہا کہ قران حکیم دُنیا کے مقدس ترین کتاب ہے، جس پر کسی کی اوچھی حرکتوں سے کوئی آنچ نہیں آسکتی ہیں لیکن اس طرح کے واقعات سے ضرور ہم مسلمانوں کے دل مجروح ہوجاتے ہیں اور ہمیں گہری تکلیف پہنچتی ہے۔ اس لئے ضروری ہے کہ ایسے واقعات پر روک لگانے کےلئے اُمت مسلہ کے لیڈران اور مسلم ممالک کے سربرہان اپنی آواز بلند کریں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .