حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سربراہ حوزہ علمیہ ایران آیتاللہ علی رضا اعرافی نے آیتاللہ العظمیٰ نوری ہمدانی سے ملاقات و گفتگو کی، جس میں انہوں نے حوزۂ علمیہ کے اہم پروگراموں اور مجموعی سرگرمیوں سے متعلق رپورٹ پیش کی۔
اس موقع پر حضرت آیتاللہ العظمیٰ نوری ہمدانی نے حوزہهای علمیہ کی مدیریت میں آیتاللہ اعرافی کی قیمتی اور مؤثر خدمات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے آیتاللہ میرزا نائینی «رضوانالله تعالیٰ علیہ» کی یاد میں منعقد ہونے والی عظیم الشان کانفرنس کے انعقاد کو سراہا۔
آیت اللہ نوری ہمدانی نے مزید نجفِ اشرف میں آیتاللہ اعرافی کے خطاب کو آیتاللہ میرزا نائینی «رضوانالله تعالیٰ علیہ» کے علمی و فقہی مقام کے تعارف کے حوالے سے ایک قابلِ تحسین اقدام قرار دیا۔









آپ کا تبصرہ