جمعہ 6 جون 2025 - 18:57
دعائے عرفہ، بندگی و معرفت کی مکمل درسگاہ ہے، مولانا صفدر حسین زیدی

حوزہ/ مدرسۂ جامعہ امام جعفر صادق علیہ السلام جونپور میں یومِ عرفہ کے بابرکت موقع پر ایک روح پرور اجتماع منعقد ہوا، جس میں دعائے عرفہ کی اجتماعی تلاوت کی گئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مدرسۂ جامعہ امام جعفر صادق علیہ السلام جونپور میں یومِ عرفہ کے بابرکت موقع پر ایک روح پرور اجتماع منعقد ہوا، جس میں دعائے عرفہ کی اجتماعی تلاوت کی گئی۔تقریب کی صدارت مدیرِ جامعہ مولانا سید صفدر حسین زیدی نے کی۔ انہوں نے اپنے خطاب میں فرمایا: "دعائے عرفہ بندگی، معرفت اور شکر کا عظیم درس ہے۔ یہ صرف الفاظ نہیں بلکہ دل کی گہرائیوں سے خدا سے قرب حاصل کرنے کا ذریعہ ہے۔ ہمیں اس کی روح کو سمجھ کر اپنی عملی زندگی میں اپنانے کی ضرورت ہے۔"

اس اجتماع میں مدرسہ کے جید اساتذہ، طلبہ اور شہر کے مؤمنین کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ علمائے کرام نے دعائے عرفہ کے مفاہیم، امام حسینؑ کے پیغامات اور یومِ عرفہ کی معنویت پر روشنی ڈالی۔ دعائے عرفہ کے اثرانگیز کلمات نے دلوں کو نور بخشا اور حاضرین کی آنکھیں اشکبار ہو گئیں اور آخر میں اجتماعی نمازِ مغربین ادا کی گئی۔

مقررین نے معرفتِ الٰہی، تواضع، شکر گزاری اور عبدِ صالح بننے کے پیغامات کو اجاگر کیا۔ شرکائے مجلس میں مولانا سید آصف عباس رضوی، مولانا ظفر حسن خان، مولانا راشد عباس خان، مولانا عباس رضا عابدی، مولانا صادق عباس، مولانا رضا عباس خان، مولانا سید سیف عابدی، مولانا کاظم عباس اور دیگر علمائے کرام شامل تھے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha