۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
علامہ ساجد نقوی 

حوزہ / علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا: ریاست پاکستان کو مستقبل کے معماروں کیلئے قانون سازی کے ساتھ ساتھ تربیت و تعلیم اور روشن مستقبل کیلئے اقدامات اٹھانا ہونگے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے بین الاقوامی چلڈرن لیبر ڈے(بچوں سے مشقت کے انسداد کے دن)کے موقع پر جاری اپنے پیغام میں کہا: بچوں سے مشقت بڑی برائیوں میں شامل ہے، افسوس استحصالی معاشی نظام اور غیر مساوی وسائل کے باعث نان شبینہ سے محروم افراد میں اضافے کے ساتھ ساتھ دنیا میں چائلڈ لیبرمیں بھی اضافہ ہوتا جارہاہے۔

انہوں نے کہا: اسلام کا حسن ہے کہ اس نے مرد و زن، بزرگ شہریوں کے ساتھ بچوں کے حقوق پربھی زور دینے کے ساتھ لائحہ عمل دیا ہے ، مستقبل کے معماروں کیلئے قانون سازی کے ساتھ ساتھ تربیت و تعلیم اور روشن مستقبل کیلئے اقدامات اٹھانا ہونگے۔

علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا: معاشرے میں دیگر برائیوں کے ساتھ بچوں سے مشقت بھی بڑی برائیوں میں شامل ہے جس کی بنیاد استحصالی معاشی نظام اور عدم مساواتی وسائل ہیں۔ جس کے باعث ایک جانب غربت بڑھ رہی ہے، نان شبینہ سے محروم افراد میں اضافہ ہورہاہے تو اسی باعث دن بدن دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی ہر آنے والے سال میں چائلڈ لیبرمیں اضافہ ہوتا جا رہا ہے، اقوام متحدہ کے گزشتہ سالوں کے اعداد و شمار کے مطابق اس وقت تک دنیا میں 160 ملین سے زائد بچے جبری مشقت پر مجبور ہیں۔

انہوں نے کہا: اقوام متحدہ سمیت طاقتور اداروں اور ملکوں کو اس غیر مساویانہ معاشی تقسیم کا حل نکالنا ہو گا۔

انہوں نے پاکستان کی موجودہ صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا: بچوں کے حقوق کیلئے قانون سازی کے ساتھ عملی طور پر غریب، نادا ر اور یتیم بچوں کی کفالت کیلئے تربیت و تعلیم کیلئے اقدامات اٹھانا ہونگے ۔ پاکستان کے حالیہ معاشی حالات کے باعث غریب طبقہ انتہائی مشکل صورتحال کا شکار ہے ایسے میں وہ بچوں کی تعلیم و تربیت کے وسائل ہی نہیں رکھتا۔

قائد ملت جعفریہ پاکستان نے اسلام کے معاشی و معاشرتی نظام کی طرف توجہ دلاتے ہوئے کہا: اسلام نے مرد و زن اور بزرگ شہریوں کے ساتھ بچوں کے حقوق پر بھی زور دینے کے ساتھ لائحہ عمل بھی دیاہے جبکہ بچوں کی مشقت کی بھی اسلام نے سختی سے ممانعت کی ہے ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .