مجلس علماء امامیہ جموں و کشمیر
-
مجلس علماء امامیہ پاکستان کے زیر اہتمام غدیر و عاشورا کانفرنس کا انعقاد
حوزہ/ مجلس علماء امامیہ پاکستان کی تاسیس کے گیارہ سال مکمل ہونے پر اسلام آباد میں مبلغین امامیہ کا مرکزی اجتماع بعنوان غدیر عاشورا کانفرنس منعقد ہوا، جس میں پنجاب بھر سے 700سے زائد آئمہ جمعہ و جماعت اور مبلغین کے علاؤہ اسلام آباد کے مختلف علمی مراکز کے سربراہان و نمائندگان نے بھی شرکت کی۔
-
مجلس علماء امامیہ جموں و کشمیر؛ خود ساختہ اور مشترکہ وقف بورڈ سے پیچیدہ مسائل پیدا ہوسکتے ہیں
حوزہ/ مجلس علماء امامیہ جموں وکشمیر نے سرکار کی جانب سے خود ساختہ اور مشترکہ وقف بورڈ بنانےکے منصوبے پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وقف، اسلامی قانون کا ایک اہم اور پیچیدہ مسئلہ ہے جسے فقہی اور شرعی قوانین کے تحت ہی منظم کیا جانا چاہئے۔
-
"#FromKashmirToPalestine" مجلس علماء امامیہ جموں و کشمیر کا سوشل میڈیا پر روز قدس احتجاج کا اعلان
حوزہ/ مجلس علماء امامیہ جموں و کشمیر نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس سال کرونا وائرس کے پیش نظر روز قدس کو احتجاجی ریلیاں نہیں نکالی جاسکتی ہے۔ لہذا اس احتجاج کو سڑکوں سے سوشل میڈیا پر منتقل کیا جائے،چونکہ مظلوموں کی حمایت کا دن ہے ہم اپنی حمایت کی آواز سوشل میڈیا کے ذریعے بھی بلند کرسکتے ہیں۔
-
وسیم رضوی کے قرآن مجید کے خلاف ہرزہ سرائی اسلام دشمنی اور ناقابل معافی جرم، مجلس علماء امامیہ جموں و کشمیر
حوزہ/ مجلس علماء امامیہ کی عبوری انتظامیہ کمیٹی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ قرآن کریم خدا کا کلام اور دین اسلام کی مقدس کتاب ہے اور اگرچہ مسلمانوں میں مختلف مسالک اور فرقے پائے جاتے ہیں لیکن سب کا یہ مشترکہ اور پختہ عقیدہ ہے کہ یہی قرآن ہے جسے اللہ تعالیٰ نے حضرت محمدؐ پر نازل کیاہے اور یہ مقدس کتاب ہر قسم کی تحریف، کمی و زیادتی سے منزہ و مبرا ہے۔
-
امام جمعہ و جماعت سرینگر کشمیر:
مجلس علماء امامیہ جموں و کشمیر کی تشکیل ولی امرالمسلمین کے فرمایشات کا عملی مظاہرہ، آغا سید عابد حسین حسینی
حوزہ/ امام جمعہ و جماعت سرینگر کشمیر نے کہا کہ مسلم امہ کے دشمن، اسلام سے کینہ رکھنے والے یہ کوشش کر رہے ہیں کہ دینی مراکز کی فکری محور کی حیثیت کو ختم کر دیں اور عوام کے لئے ایسے نئے محور تراشیں جن کے بارے میں وہ تجربہ کر چکے ہیں کہ یہ افراد قومی اقدار اور اصولوں پر با آسانی سودے بازی کرسکتے ہیں۔ جبکہ باتقوی علمائے کرام اور دینی افراد سے یہ چیز محال ہے۔