۸ تیر ۱۴۰۳ |۲۱ ذیحجهٔ ۱۴۴۵ | Jun 28, 2024
انجمن امامیہ بلتستان

حوزہ/ یونیورسٹی آف بلتستان میں گزشتہ دنوں پالتو جانوروں کے نام سے کتوں کی نمائش پر انجمن امامیہ بلتستان نے گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس تقریب کو غیر ثقافتی عمل قرار دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،یونیورسٹی آف بلتستان میں گزشتہ دنوں پالتو جانوروں کے نام سے کتوں کی نمائش پر انجمن امامیہ بلتستان نے گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس تقریب کو غیر ثقافتی عمل قرار دیا ہے۔

مذمتی بیان کا مکمل متن مندرجہ ذیل ہے۔

تعلیمی ادارے کسی بھی خطے کے لئے نہایت اہمیت کے حامل ہوتے ہیں بالخصوص یونیورسٹیوں سے ساری قوم کی امیدیں وابستہ ہوتی ہیں۔ یونیورسٹی میں طلباء و طالبات کو جدید علوم کے ساتھ اخلاقیات اور انسان سازی کی تعلیم دی جاتی ہے ۔ مختلف سمینار، کانفرنسز اور کتابوں کی نمائش کے پروگرامز رکھ کر اسٹوڈنٹس کی تعلیم و تربیت کا اہتمام ہوتا ہے، لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ بلتستان یونیورسٹی طلباء و طالبات کو مغربی یونیورسٹیوں کی طرز پہ برائی اور بے حیائی کی جانب لے کر جارہی ہے۔ مغربی یونیورسٹیوں میں انسانیت کی ہمدردی کی بنیاد پر فلسطین سے اظہار ہمدردی کے لئے پروگرامز ہو رہے ہیں، لیکن بلتستان یونیورسٹی کتوں کی نمائش کے پروگرامز کے ذریعے نئی نسل کو مغربی طرز زندگی اور فحاشیت اور بے حیائی کی جانب لیکر جا رہی ہے ۔

اس ادارے کے اساتذہ کی بھی زمہ داری بنتی ہے کہ ایسے پروگرامز کی روک تھام کے لیے کردار ادا کریں۔

انجمن امامیہ بلتستان تعلیمی ادارے میں کتوں کی نمائش کے پروگرام کے انعقاد کی شدید مذمت کرتی ہے اور حکمرانوں سے مطالبہ کرتی ہے کہ بلتستان کی اسلامی ثقافت کو پائمال کرتے ہوئے ایسے پروگرامز کے انعقاد کرنے والوں کے خلاف قانونی کروائی کر کے قرار واقعی سزا دی جائے۔

انجمن امامیہ بلتستان

انجمنِ امامیہ بلتستان کا پالتو جانوروں کے نام سے کتوں کی نمائش پر اظہارِ برہمی

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .