۶ تیر ۱۴۰۳ |۱۹ ذیحجهٔ ۱۴۴۵ | Jun 26, 2024
تعزیتی ریفرنس

حوزہ/ روندو بلتستان میں گزشتہ روز امام محمد تقی (ع) کی شہادت، امام خمینی کی برسی اور شہدائے خدمت کی یاد میں ایک مجلسِ عزاء کا انعقاد کیا گیا، جس میں مؤمنین نے بھرپور شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، گزشتہ روز تلو بروق (روندو جی بی) کے مقام پر حضرت امام خمینی فاؤنڈیشن کی جانب سے حضرت امام محمد تقی علیہ السلام کی شہادت، حضرت امام خمینی رحمۃ اللّٰہ علیہ کی برسی، سابق ایرانی صدر مرحوم شہید سید ابراہیم رئیسی سمیت ان کے دیگر باوفا ساتھی اور جملہ مرحومین کے نام قرآن خوانی اور ایک عظیم الشان مجلسِ عزاء منعقد کی گئی۔

رسول خدا (ص) کے بعد اہل بیت اور ان کے پیروکاروں کو شہادت ورثے میں ملی، حجت الاسلام منظور محمدی

حجت الاسلام منظور محمدی نے مجلسِ عزاء سے خطاب کرتے ہوئے قرآن و سنت کی روشنی میں شہادت کی اہمیت و افادیت کو اجاگر کیا اور حضرت امام محمد تقی علیہ السّلام کی پاکیزہ دینی اور سیاسی زندگی سمیت حضرت امام خمینی رحمۃ اللّٰہ علیہ کی عظمت اور شہید سید ابراہیم رئیسی کی مخلصانہ و مجاہدانہ خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ رسول خدا صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم کے بعد اہل بیت علیہم السّلام اور ان کے سچے پیرو کاروں کو شہادت، زندانی اور راہ خدا میں جان و مال کی قربانی دینا وراثت میں ملا۔

رسول خدا (ص) کے بعد اہل بیت اور ان کے پیروکاروں کو شہادت ورثے میں ملی، حجت الاسلام منظور محمدی

حجت الاسلام محمدی نے کہا کہ امام امت خمینی بت شکن کو وہ سنہری وقت ملا جو کسی امام یا نبی کو نہیں ملا تھا، اس لیے حضرت امام خمینی رحمۃ اللّٰہ علیہ نے اپنے آبا واجداد کی طرح قربانیاں دیں اور دنیا کے نقشے میں ایک شیعہ حکومت قائم کرنے میں کامیاب ہوئے، اس سلسلے کو آج امام خامنہ ای دام ظلہ نے پوری عظمت کیساتھ باقی رکھا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یقیناً امام خمینی رحمۃ اللّٰہ علیہ کی قیادت میں کامیاب ہونے والے انقلاب نے ہمیشہ مفادات کی سیاست کے بجائے اعلیٰ انسانی اقدار کی سیاست کی ہے، جس کی وجہ سے پوری دنیا ان سے متاثر ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .