حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق وفاق المدارس الشیعہ پاکستان سے منسلک مدارس دینیہ میں وطن عزیز کے 73 ویں یوم آزادی کی شاندار تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ نماز فجر کے بعد ملکی سلامتی اور ترقی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ جبکہ پاکستان کی حفاظت کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنیوالے فوجی جوان، افسران اور دہشتگردی کی لہر میں بے گناہ شہید ہونیوالے پاکستانیوں کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔ جامعتہ المنتظر میں یوم ِ آزادی کی تقریب میں تلاوت ِ قرآن پاک، نعت رسول کریم اور قومی ترانہ کے بعد طلبا نے ملی نغمے پیش کئے۔ علامہ قاضی نیاز حسین نقوی نے پرچم کشائی کی اور دعا کروائی۔
News ID: 358749
14 اگست 2019 - 21:16
- پرنٹ
حوزہ/وفاق المدارس الشیعہ پاکستان سے منسلک مدارس دینیہ میں وطن عزیز کے 73 ویں یوم آزادی کی شاندار تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔