۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
سخنگوی وفاق المدارس شیعه پاکستان

حوزہ/وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کی طرف سے جاری بیان میں کوالالمپور کانفرنس کے جراتمندانہ فیصلے او آئی سی کیلئے راہنماءاصول قراردیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ان پر عملدرآمد عالَم اسلام کی سربلندی کا باعث ہوگا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کی طرف سے جاری بیان میں کوالالمپور کانفرنس کے جراتمندانہ فیصلے او آئی سی کیلئے راہنماءاصول قراردیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ان پر عملدرآمد عالَم اسلام کی سربلندی کا باعث ہوگا۔

کانفرنس سے نہ صرف اسرائیل نوازی کی عربی وغربی سازشیں دم توڑ گئی ہیںبلکہ خونخواربھارت کو اوآئی سی کی رکنیت دینے کے سعودی عزائم بھی خاک میں مل گئے ہیں۔اسلامی ممالک کے خوددار سربراہان ، علمائ، دانشوروں کی کانفرنس اسلامی دنیا کیلئے امید کی کرن اور آزاد ی و خودمختاری کا سنگ ِ میل ثابت ہوگی۔

میڈیاسیل کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ترکی کے صدرترکی کے صدر طیب اردگان کے انکشافات چشم کشا ، تشویشناک اور ہماری قومی خود مختاری کے آگے سوالیہ نشان ہیں۔امریکہ کے تابعدار اوربھارت کے وفادار عربوں کے دباﺅ میں بننے والی خارجہ پالیسی ہمارے قومی وقار و خود مختاری کے صریح منافی ہے۔بیان میں زوردیا گیا کہ اسلامی دنیا کے دردمندوں کی خواہش ہے کہ جس طرح ایران کے علماءو عوام نے شاہی نظام کا تختہ الٹا ، عرب ممالک کے علماءاور عوام بھی امریکی مفادات کی خدمتگار بادشاہتوں سے نجات حاصل کریںتاکہ اِن ممالک کے قدرتی وسائل فقط مسلمانوں کے کام آسکیںاورسرزمین ِ وحی سے پیام ِ وحی نشر ہو سکے ۔بیان میں کہا گیا کہ چھوٹا سے ملک قطر جرات کرسکتا ہے تو پاکستان تو ایٹمی قوت ہے۔ کوالالمپور کانفرنس نے راہ متعین کردی ہے ۔ امید ہے کہ مسلم امہ کے لئے رہنمائی کا باعث ہوگی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .