حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، خامس آل عباء سالار کربلا حضرتِ ابا عبداللہ الحسین علیہ السلام کی ولادت باسعادت کے مبارک موقع پر سانکو اور تے سورو میں انجمن صاحب الزمان عج کے زیر اہتمام جشن میلاد کا انعقاد کیا گیا۔جس میں سینکڑوں عاشقان حسین ابن علی علیہ السلام نے مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ شرکت کی ۔
تفصیلات کے مطابق، یہ محافل صبح ساڑھے دس بجے حدیث شریف کساء کی تلاوت کے ساتھ آغاز ہوکر نماز ظہرین کے ساتھ اختتام ہوا اس دوران متعدد منقبت خوانوں نے بارگاہ مولا میں منظوم نذرانہ عقیدت پیش کرتے ہوئے محفلوں کو رونق بخشا جبکہ مقررین نے احیاء اسلام میں امام حسین علیہ السلام کی عظیم قربانیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے شرکاء کو مستفید فرمایا ۔
سانکو میں جناب حجت الاسلام و المسلمین سید عباس رضوی اور چئیرمن انجمن صاحب الزمان عج حجت الاسلام شیخ صادق بلاغی نے محفل کو خطاب فرمایا جبکہ ادھر تے سورو میں جناب حجت الاسلام و المسلمین سید حسین رضوی رونق افروز منبر ہوئے۔
واضح رہے ان دونوں مقامات پر بسیج بقیت اللہ انجمن صاحب الزمان عج کے رضاکاران نے فرش محافل سجانے کا انتظام کیا تھا۔