۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
مسجد امام حسن العسکری علیہ السلام سکردو

حوزہ/ مسجد امام حسن العسکری علیہ السلام سکردو میں ایام فاطمیہ کی مناسبت  دو روزہ مجالس کا انعقاد کیا گیا ۔ان مجالس کو حجہ الاسلام شیخ ذوالفقار علی انصاری نے خطاب کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مسجد امام حسن العسکری علیہ السلام سکردو میں ایام فاطمیہ کی مناسبت  دو روزہ مجالس کا انعقاد کیا گیا ۔ان مجالس کو حجہ الاسلام شیخ ذوالفقار علی انصاری نے خطاب کیا۔

حجہ الاسلام شیخ ذوالفقار علی انصاری نے اپنے خطاب میں حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کی سیرت کے مختلف پہلوں پر گفتگو کی اور فرمایا کہ سیرت حضرت فاطمہ فقط عورتوں سے مخصوص نہیں ہے بلکہ تمام انسانیت کے لیے نمونہ عمل ہے ۔

شہزادی سلام اللہ علیہا نے کبھی بھی حضرت علی علیہ السلام سے کسی قسم کی مطالبہ نہیں کیا، بلکہ آپ یہ فرماتی تھیں کہ میرے لیے باعث شرم ہے کہ میں کسی ایسی چیز کے بارے میں مولا علی علیہ السلام سے ذکر کروں جس پر وہ قدرت نہ رکھتے ہوں ۔

آخر میں شہزادی سلام اللہ علیہا پر گذرے مصائب کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ دختر رسول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم مدافع ولایت بن کر لوگوں کے گھر گھر گئی اور لوگوں  کو جھنجوڑ کر کہا کہ تم لوگوں کو کیا ہوا ہے مولا علی علیہ السلام کا کیوں دفاع نہیں کرر رہے ہو ۔اور اس طرح حضرت فاطمہ اولین شہداۓ مدافع ولایت قرار پائیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .