۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
حضرت فاطمہ زہرا(س) کی شہادت کی مناسبت سے مجس عزا کا انعقاد

حوزہ/ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی شہادت کی مناسبت سے ترکی کے شہر استنبول میں مسجد والدہ خان میں مجلس عزا کا انعقاد کیا گیا.

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایام فاطمیہ کی مناسبت سے شہر استنبول میں مسجد والدہ خان میں مسجد مجلس عزا کا انعقاد کیا گیا جس میں استنبول میں ایرانی قونصل خانے کے ڈائریکٹر جناب بختیار اسد زادہ،  اسلامی جمہوریہ ایران کے کلچرل سینٹر کے سرپرست جناب مقتدری اور استنبول میں مقیم ایرانیوں اور شیعیان و محبان اہلبیت علیھم السلام نے شرکت کی۔

 ترکی میں جامعۃ المصطفی کے نمائندہ محترم جناب حجۃ الاسلام والمسلمین کاشانی نے اس مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے فضائل حضرت زہرا سلام اللہ علیہا،  آیت تطہیر کی تفسیر اور شیعہ اور اہل سنت مفسرین کے نزدیک قرآن کریم میں اہل بیت علیہم السلام کا مفہوم بیان کیا۔

 مسجد والدہ خان کے خطیب نے بھی اس مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے خداوند متعال اور پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے نزدیک حضرت فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کا مقام و عظمت  کوبیان کیا۔

واضح رہے کہ اس مجلس عزا میں مداح اہلبیت احمدزادہ نے مصائب حضرت زہرا سلام اللہ علیہا بیان کئے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .