۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۵ شوال ۱۴۴۵ | Apr 24, 2024
رہبر معظم انقلاب اسلامی

حوزه/ رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے بدھ کو ہفتہ مزدور اور محنت کشاں کی مناسبت سے محنت کشوں کی ایک بڑی اجتماع سے خطاب میں فرمایا کہ امریکا ایران کے تیل کی برآمدات کو نہیں روک سکتا اور ہم جتنا چاہیں گے اتنا تیل برآمد کریں گے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے بدھ کو ہفتہ مزدور اور محنت کشاں کی مناسبت سے محنت کشوں کی ایک بڑی اجتماع سے خطاب میں فرمایا کہ امریکا ایران کے تیل کی برآمدات کو نہیں روک سکتا اور ہم جتنا چاہیں گے اتنا تیل برآمد کریں گے۔
آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے کہا کہ امریکی حکام کے لیے یہ بات واضح ہونا چاہئے کہ ان کی ان عداوتوں اور دشمنیوں کا ہر حال میں جواب دیا جائے گا اور انہیں ایسے ہی نہیں چھوڑ دیا جائے گا اور یہ پابندیاں عائد کرنے کی امریکی حکام کی کوشش بے سود ثابت ہو گی۔
انہوں نے فرمایا کہ امریکی حکام سمجتے ہیں کہ ہمارے راستے کو بند کر دیا ہے لیکن ایران کے پرعزم عوام اور بیدار حکام اگر ہمت کر لیں تو ان میں سے بہت سی مشکلات پر غلبہ حاصل کر لیں گے-
رہبر معظم انقلاب نے مزید کہا کہ ہم تیل پر انحصار جتنا زیادہ کم کر دیں گے ہمارے لئے اتنا ہی بہتر ہے اور اس کی قدر ہمیں معلوم ہو گی- رہبر انقلاب اسلامی نے امریکی اور صیہونی حکام کے دعوؤں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ وہ کہتے ہیں کہ وہ اسلامی جمہوری نظام کے دشمن ہیں اور ایرانی عوام سے ان کی کوئی دشمنی نہیں ہے جبکہ اسلامی جمہوریہ ایران سے دشمنی ایرانی عوام سے دشمنی ہی  ہے کیونکہ اسلامی جمہوریہ، عوام کی ہی مدد اور حمایت سے قائم اور توانا ہے اگر عوام کی پشتپناہی نہ ہوتی تو اسلامی جمہوری نظام بھی نہ ہوتا-
آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے متاثرین سیلاب کی امدادی کاروائیوں میں عوام کی جوش و جذبه کی تعریف کرتے ہوئے کها کہ یہ قومی اتحاد اور جذبہ ہمدردی انتہائی اہم اور ایک تابناک مستقبل کی نوید دے رہا بے.

تبصرہ ارسال

You are replying to: .