حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ اعظمی خامنہ ای نے ایرانی حکام پر زوردیا ہے کہ وہ صوبہ خوزستان کے عوام کو درپیش مشکلات حل کرنے کے سلسلے میں اپنی ذمہ داریوں پر عمل کریں۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اپنے پیغام میں فرمایا: عوام کی مشکلات پر توجہ رکھنے والے حکام کبھی آرام سے نہیں بیٹھتے ہیں اور عوامی مشکلات کو دور کرنا حکومتوں کی قطعی ، یقینی ، فوری اور دائمی ذمہ داری ہے۔