۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
ملی یکجہتی کونسل پاکستان کی مجلس عاملہ کا اجلاس منصوره میں منعقد

حوزہ/ ملی یکجہتی کونسل پاکستان کی مجلس عامله کا اجلاس جماعت اسلامی کے مرکزی دفتر منصورہ میں منعقد ہوا جس میں تمام مذہبی سیاسی جماعتوں کے سربراہان نے شرکت کی.

حوزہ نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی سروس کی رپورٹ کے مطابق  ملی یکجہتی کونسل پاکستان کی مجلس عامله کا اجلاس جماعت اسلامی کے مرکزی دفتر منصورہ ملی یکجہتی کونسل پاکستان کونسل کے صدر جناب ڈاکٹر ابوالخیر زبیر کی زیر صدارت منعقد ہوا جس جماعت اسلامی پاکستان اور متحدہ مجلس عمل کے سیکریٹری  جنرل لیاقت بلوچ ، شیعہ علماء کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل  حجت الاسلام والمسلمین  عارف حسین واحدی وفاق المدارس شیعہ پاکستان کے مرکزی نائب صدر حجت الاسلام والمسلمین قاضی سید نیاز حسین نقوی، پروفیسر عبدالرحمان مکی ، مولانا امجد خان،جناب پیر عبدالرسول اویسی،مولانا اللہ وسایامولانا موسیٰ رضا جسکانی،مولانا عبدالغفار روپڑی،جناب اسداللہ بھٹو،جناب پروفیسر ابراهیم،جناب حافظ محمد شاهد،جناب سید صفدر شاہ اور  دیگر اراکین نے شرکت کی ۔

اجلاس میں کہا گیا کہ ملی یکجہتی کونسل کا اس ملک  عزیز پاکستان میں امت کے درمیان یکجہتی قائم کرنے اور امن و امان کو فروغ دینے کے حوالے سے اهم کردار هے جس کو هر طبقے میں پذیرائی حاصل هے اس کو مزید فعال کرنے کے لئے جلد قائدین کا اجلاس طلب کیا جائے گا نچلی سطح تک فعالیت کو بڑھانے اور گلگت بلتستان میں بھی ملی یکجہتی کونسل قائم کیا جائے گا اور خاص کر کمیشنز کو فعال کیا جائے گا، آخر میں نماز مغرب با جماعت ادا کی گئی-

تبصرہ ارسال

You are replying to: .