۲۱ آذر ۱۴۰۳ |۹ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 11, 2024
امروہا

حوزہ/ جگر گوشہ رسول (ص) ، زوجہ مولا کائنات، مادر حسنین و زینب و کلثوم، خاتون جنت، ملکہ کونین بی بی کی ولادت کی مناسبت سے طرحی محفل منقبت کا اہتمام کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حضرت فاطمه فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کی ولادت کی مناسبت سے امروہا ہندوستان میں جشن زہراء سلام اللہ علیہا کے عنوان سے ایک محفل منقبت کا اہتمام کیا گیا۔

امروہہ میں بنت پیغمبر فاطمه زہراء (س) کی ولادت کا جشن

رپورٹ کے مطابق، امروہا کے محلہ دربار شاہ ولایت(لکڑہ) میں ماسٹر ندیم کی رہائش گاہ پر منعقدہ محفل کی صدارت مولانا ڈاکٹر کوثر مجتبیٰ نے کی، جبکہ اسٹیج پر مولانا عمران ترابی اور مولانا ایثار حسین بھی موجود تھے اور محفل کی نظامت شاعر اہل بیت تاجدار مجتبیٰ امروہوی نے کی۔

مدعو شعراء کے لئے چار مصرعے بطور طرح مقرر کئے گئے تھے۔”قصر اسلام کی پاسباں فاطمہ”،”خوش رہیں محفل عصمت کو سجانے والے”،”کیوں نہ ہم فاطمہ کی بات کریں” اور نعت نبی کے ساتھ ہو مدحت بتول کی” نوشہ امروہوی، لیاقت امروہوی، ڈاکٹر لاڈلے رہبر، مبارک امروہوی، جمال فہمی،ارمان ساحل امروہوی،شاہنواز تقی، سامی امروہوی،عابد عباس کوکب امروہوی، نوازش امروہوی،ضیا کاظمی شاندار امروہوی،اشرف فراز، وفا امروہوی،عسکری امروہوی،بانی محفل ندیم رضا ،زید بن علی،فرقان امروہوی، سرفراز ابن غمگین،ضیغم عباس ابن شمیم امروہوی، شوزب امروہوی، غفران راحل اور محمد علی سلمہ نے طرحی کلام پیش کیا۔ آفتاب امروہوی اورمحمد کلیم نے غیر طرحی کلام پیش کیا۔

امروہہ میں بنت پیغمبر فاطمه زہراء (س) کی ولادت کا جشن

واضح رہے کہ ندیم رضا گزشتہ بیس برس سے بی بی زہرا کی ولادت کے موقع پر محفل منقبت کا اہتمام کررہے ہیں۔ لیکن پہلی بار اس محفل کے لئے طرح مقرر کی گئی تھی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .