۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
کابل

حوزہ/ افغانستان کے دار الحکومت کابل میں شیعہ اور سنی شخصیات نے امام جعفر صادق علیہ السلام کے یوم شہادت کی مناسبت پر ’’ امام جعفر صادق علیہ السلام کی دینی اور علمی شخصیت ‘‘ کے عنوان سے منعقد کانفرنس میں شرکت کی اور اس بات پر زور دیا کہ امام جعفر صادق علیہ السلام کی شخصیت پر مزید تحقیق اور کام کرنے کی ضرورت ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، افغانستان کے دار الحکومت کابل میں امام جعفر صادق علیہ السلام کے یوم شہادت کی مناسبت پر آیت اللہ شیخ محمد یعقوبی کے دفتر کی جانب سے ایک کانفرنس کا انعقاد کیا جس کا عنوان ’’ امام جعفر صادق علیہ السلام کی دینی اور علمی شخصیت ‘‘تھا، اس کانفرنس میں شیعہ اور سنی شخصیات نے شرکت کی اور امام علیہ السلام کے حوالے سے اپنے تاثرات پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں امام جعفر صادق علیہ السلام کی شخصیت پر مزید تحقیق اور کام کرنے کی ضرورت ہے۔

افغانستان کی شیعہ علماء کونسل کے نائب حجۃ الاسلام والمسلمین محمد اکبری نے اس سیمینار سے خطاب کے دوران کہا: علمائے عالم اسلام نے امام صادق (علیہ السلام) کے بارے میں بہت سی کتابیں لکھی ہیں اور ان میں سے ہر ایک نے اس عظیم امام کی زندگی کے کچھ حصے کا جائزہ لیا ہے۔

انہوں نے ایک مصری عالم کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس مصری عالم نے ایک کتاب میں لکھا ہے کہ امام جعفر صادق علیہ السلام کے تمام اعمال اخلاص کے ساتھ اور صرف خدا کی رضا کے لیے تھے۔

حجۃ الاسلام والمسلمین محمد اکبری نے مزید کہا: علمی سیمینار کے انعقاد سے مسلمانوں کو ایک دوسرے کے مذاہب کے حقائق سے آگاہ کیا جا سکتا ہے اور شیعہ کو سنی مذہب اور سنی کو شیعہ مذہب کے بارے میں آگاہ کیا جا سکتا ہے، اس سے اسلامی معاشرے میں اختلافات کو ختم کیا جا سکتا ہے اور قتل و غارت کا سد باب کیا جا سکتا ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .