منگل 3 فروری 2026 - 10:24
ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا مذاکرات پر محتاط اشارہ، وزارتِ خارجہ کو تیاری کی ہدایت

حوزہ/ ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے امریکی صدر کی جانب سے مذاکرات کی پیشکش کے حوالے سے وزارتِ خارجہ کو ضروری جائزہ لینے اور مناسب حالات کی صورت میں مذاکرات کے لیے زمینہ ہموار کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے امریکی صدر کی جانب سے مذاکرات کی پیشکش کے حوالے سے وزارتِ خارجہ کو ضروری جائزہ لینے اور مناسب حالات کی صورت میں مذاکرات کے لیے زمینہ ہموار کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

صدر مسعود پزشکیان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ X (سابقہ ٹویٹر) پر اپنے بیان میں کہا کہ خطے کے دوست ممالک کی درخواستوں کو مدنظر رکھتے ہوئے وزیرِ خارجہ کو یہ ذمہ داری سونپی گئی ہے کہ وہ ایسی فضا کی موجودگی میں، جو دھمکیوں سے پاک اور غیر معقول توقعات سے مبرا ہو، قومی مفادات کے دائرے میں رہتے ہوئے مذاکرات کے امکانات کا جائزہ لیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ اگر مذاکرات کی راہ ہموار ہوتی ہے تو وہ عزت، حکمت اور مصلحت کے اصولوں پر مبنی، عادلانہ اور منصفانہ مذاکرات ہوں گے، اور ان کا محور صرف اور صرف ایران کے قومی مفادات ہوں گے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha