جمعہ 20 جون 2025 - 12:56
ایران کی امریکہ کو دھمکی:تمام فوجی اڈے اور سفارتخانے ہمارے نشانے پر ہیں

حوزہ/ واشنگٹن پوسٹ نے بتایا کہ ایران نے قطر کے ذریعہ امریکہ کو دھمکی دی ہے کہ اگر اس نے جنگ میں کسی طرح کی مداخلت کی اور ایران پر حملہ کیا تو علاقے کے تمام فوجی اڈے اور سفارتخانے ہمارے ہدف ہو سکتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکہ نیوز پیپر واشنگٹن پوسٹ نے یورپی اہلکاروں سے نقل کیا ہے کہ ایران نے قطر کے ذریعہ امریکہ کو دھمکی دی ہے کہ اگر اس نے جنگ میں کسی طرح کی مداخلت کی اور ایران پر حملہ کیا تو علاقے کے تمام فوجی اڈے اور مراکز ہمارے ہدف ہو سکتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق، اگر امریکہ نے اس جنگ میں شریک ہو کر ایران پر حملہ کیا تو خطے کے امریکی سفارتخانے اور مراکزہمارے ہدف ہو سکتے ہیں۔

گزشتہ روز وائٹ ہاوس کے اسپیکر نے بتایا کہ ٹرمپ اگلے دو ہفتوں میں اسرائیل کے ساتھ مل کر ایران پر حملے کے سلسلے میں فیصلہ کر سکتے ہیں، اسی طرح امریکی میڈیا نے یہ بھی بتایا کہ ٹرمپ ایران کے ’’فردو‘‘ میں واقع نیو کلئر پلانٹ پر حملہ کے سلسلے میں کشمکش اور تردید میں ہیں کہ اس پر حملہ کامیاب ہوگا یا نہیں، اور امریکہ اس پر حملہ کرنے میں کامیاب ہوگا یا نہیں؟

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha