۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
علامہ ذوالفقار علی انصاری

حوزہ/ مدرس جامعہ الزہرا  سکردو نے کہا کہ حضرت عباس علیہ السلام کو جتنی فضیلت اور مقام و منزلت حاصل ہوئی، یہ امام وقت کی اطاعت کا تیجہ تھا جو ایک لحظہ بھی امام کی مرضی کے خلاف عمل نہیں کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عباس آباد"نرو" سکردو میں سالانہ عظیم الشان جشن بالحوائج حضرت عباس شاندار انداز سے انعقاد کیا گیا ۔علماء کرام نے فضائل و مناقب بیان کئے اور سیرت حضرت عباس پر روشنی ڈالی ۔
مدرس جامعہ الزہرا  سکردو علامہ ذوالفقار علی انصاری اطاعت حضرت عباس کے موضوع میں گفتگو کرتے ہوے بیان کیا کہ اطاعت مولی حضرت عباس علیہ السلام کی بارز ترین صفات میں سے تہیں ۔لہذا سیرت عباس لوگوں کے لیے یہیں ہے کہ اپنے زمانے کے امام کی اطاعت کی جایے۔

انہوں نے کہا کہ حضرت عباس کو جتنی فضیلت اور مقام  و منزلت حاصل ہوئی، یہ اسی اطاعت کا تیجہ تھا ۔اور ایک لحظہ بھی امام کی مرضی خلاف عمل نہیں کیا۔جب مولا عباس کو ابن زیاد کی طرف سے امان نامہ لیکر آئے۔تو مولا نے فرمایا(امان اللہ خیر من امان ابن زیاد) میں خدا کے امان کو ابن زیاد کے امان سے بہتر سمجھتا ہوں اور مجھے ان کے امان نامہ کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

مزید کہا کہ اگر معاشرے میں ایسے جوان موجود ہوں جو حضرت عباس علیہ السلام کی سیرت کو اپنائے تو ان پر اللہ ۔انبیا اور ائمہ بھی افتخار کرینگے ۔

آخر میں کہا کہ آج استکبار اور طاغوت کو خوف ہے تو مکتب تشیع کے جوانوں سے ہے کیونکہ انہوں نے درس امام حسین علیہ السلام اور درس حضرت عباس علیہ السلام پڑھا ہوا ہے ۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .