۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 26, 2024
علامہ ساجد نقوی

حوزہ/ ایسا کوئی بھی ایٹمی ہتھیار جو انسانیت اور کرئہ ارض کےلئے تباہ کن ہو اسکا کوئی جواز نہیں،ایٹمی ہتھیاروں کی دوڑ نے انسانیت کےلئے ایسا خطرہ پیدا کردیا جو ہمیشہ کرئہ ارض پر منڈلاتا رہےگا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کہتے ہیں ایسا کوئی بھی ہتھیار جو انسانیت اور کرئہ ارض کےلئے تباہ کن ہو اسکا کوئی سیاسی، سماجی، اقتصادی ، دفاعی، دینی یا اخلاقی جواز نہیں، ایٹمی ہتھیار انسانیت اور قدرتی عوامل کی مخالفت ہے، ایٹم کو بطور ہتھیار استعمال کی شروعات نے انسانیت کےلئے ایسا خطرہ پیدا کردیا جو ہمیشہ کرئہ ارض پر منڈلاتا رہے گا۔ایٹمی ہتھیار کی بنیاد ہی بد نیتی و سفاکیت پر مبنی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے ایٹمی ہتھیاروں کے پھیلاﺅ اور انسداد ایٹمی تجربات سے متعلق عالمی یوم پر اپنے پیغام میں کیا۔

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجدعلی نقوی نے کہاکہ ایسا کوئی بھی ہتھیار جو انسانیت اور کرئہ ارض کےلئے تباہ کن اس کا کوئی سیاسی، سماجی، اقتصادی، دفاعی یا اخلاقی جواز نہیں البتہ ایک کے بعد دوسرے ملک نے دفاعی میدان میں مقابلے کی غرض سے ان ایٹمی ہتھیاروں کے ذریعے اپنی دھاک بٹھانے کی نہ صرف کوشش کی گئی بلکہ ہیروشیماناگاساکی پر یہ بم برسا کرزمین کے اس خطے سے ہمیشہ کےلئے زندگی کو نہ صرف ختم کردیا گیا بلکہ آج بھی اس کے اثرات اس خطے اور ا س سے جڑے علاقوں میں محسوس کئے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ایٹمی ہتھیار انسانیت اور قدرتی اصولوں کی مخالفت ہے اور ایسے ہتھیار جس سے انسانیت نا پیدہونے کے خطرات ہوں ان کا کوئی جواز نہیں ہے۔ انہوںنے مزید کہاکہ دنیا میں سنجیدہ فکر شخصیات اور اداروں نے ہمیشہ ان ہتھیاروں کے پھیلاﺅ کی روک تھام کےلئے نہ صرف آواز اٹھائی بلکہ ان ہتھیاروں کے تجربات کرنے سے جو نقصانات فضا اور خطوں میں ہوتے ہیں اور اس کے انسانی صحت پر مضر اثرات بارے بھی آگاہی فراہم کرتے چلے آرہے ہیں۔ ایٹمی ہتھیاروں کی دوڑ نے دنیا میں ایسا خطرہ پیدا کردیاہے جو اب شائد ہمیشہ کےلئے کرئہ ارض پر منڈلاتا رہے گا۔ آخر میں انہوں نے کہا کہ ایٹمی پروگرام پُر امن اور اانسانی مفاد کیلئے ہونا چاہیے ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .