ہفتہ 2 اگست 2025 - 23:08
گزرتے وقت کے ساتھ دنیا امام حسین کے مشن سے آگاہ ہو ہو رہی ہے، آقا حسن صفوی

حوزہ/ انجمنِ شرعی شیعیانِ جموں وکشمیر کے تحت 7 صفر المظفر کی مناسبت سے وادی بھر میں عظیم الشان جلوس ہائے عزاء برآمد ہوئے، جن میں ہزاروں مؤمنین نے شرکت کر کے کربلا کے شہداء کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، انجمنِ شرعی شیعیانِ جموں و کشمیر کے زیرِ اہتمام ماہِ صفر المظفر کی مناسبت سے وادی کے طول و عرض میں مجالسِ عزاء اور جلوس ہائے عزاء کا سلسلہ مسلسل جاری ہے، اسی سلسلے میں 7 صفر المظفر کو انجمن کے صدر حجت الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی کی قیادت میں ڈرہ بل بمنہ اور ٹینگ پورہ اُڑینہ، سوناواری میں پُر خلوص اور روح پرور مجالسِ حسینی کا انعقاد کیا گیا۔

گزرتے وقت کے ساتھ دنیا امام حسین کے مشن سے آگاہ ہو ہو رہی ہے، آقا حسن صفوی

ان مجالسِ عزاء اور جلوسوں میں انجمن کے ذاکرین نے مرثیہ خوانی اور مصائب آلِ محمدؐ کو بیان کرکے فضاء کو مغموم کر دیا۔

ڈرہ بل بمنہ میں عزاداروں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی، جہاں صدرِ انجمن، حجت الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ"مرورِ زمان کے ساتھ امام عالی مقامؑ کے مشن سے دنیا آگاہ ہو رہی ہے اور کربلا کی پُرخلوص قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے لوگ اس دینِ حق سے وابستگی کو باعثِ افتخار سمجھتے ہیں۔

آغا صاحب نے مزید کہا کہ شہدائے کربلاؑ نے اسلام اور انسانیت کی بقاء کے لیے بے مثال قربانیاں پیش کیں؛ ان شخصیات نے ظلم و ستم برداشت کیے، مگر باطل سے کوئی سمجھوتہ نہ کیا۔ نواسۂ رسول، حضرت امام حسینؑ نے اپنے پاکیزہ لہو سے دینِ اسلام اور شریعتِ محمدی کی حفاظت کا ایک روشن منشور قائم کیا۔

انہوں نے مجالسِ عزاء کو پیغامِ کربلا کو زندہ رکھنے کا مؤثر ذریعہ قرار دیا اور زور دیا کہ شہدائے کربلا سے حقیقی عقیدت کا مظاہرہ اسی وقت ممکن ہے جب ہم دین و شریعت کی پاسداری کریں اور حدودِ الٰہی کا ہر حال میں لحاظ رکھیں۔

مجلسِ عزاء کے اختتام پر ڈرہ بل بمنہ سے جدید امام باڑہ ڈرہ بل تک ایک باوقار جلوسِ علم شریف برآمد ہوا، جس میں مختلف علاقوں سے حسینی عزاداران نے بھرپور شرکت کی۔

جلوس کے دوران نوحہ خوانی اور ماتمداری کے ذریعے امام حسینؑ اور اُن کے باوفا اصحاب کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha