منگل 28 جنوری 2025 - 16:58
یوم بعثت اسلامی تاریخ کا درخشاں باب: آغا سید حسن الموسوی الصفوی

حوزہ/ یوم بعثت اسلامی تاریخ کے درخشان باب ہیں پیغمبر اسلامؐ نے 40 سال تک اپنی راست بازی ، انسانیت سازی، امانت داری اور خدمت خلق سے کفار و مشرکین عرب کو اپنے غیر معمولی کردار و عمل اور شخصیت کا قائل بنا دیا۔ اس طرح آنحضورؐ نے دعوت توحید کیلئے راستہ ہموار کیا اور تب جاکر اپنی نبوت کا اعلان فرمایا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،سرینگر/عید مبعث کی مناسبت سے جموں وکشمیر انجمن شرعی شیعیان کے صدر حجت الاسلام والمسلمين آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے رہبر معظم انقلاب حضرت آیت اللہ امام خامنہ ای مد ظلہ و دیگر مجتہدین عظام،علمائے کرام اور فرزندان توحید کیخدمت میں ہدیہ تبریک و تہنیت پیش کی۔

آغا صاحب نے بارگاہ،درگاہ،آستان،و مساجد میں شب خیز و عبادت گزاروں کی شرف قبولیت کے لئے بھی دعا مانگی۔موقع کی مناسبت پر آغا صاحب نے کہا کہ یوم بعثت اسلامی تاریخ کے درخشان باب ہیں پیغمبر اسلامؐ نے 40 سال تک اپنی راست بازی ، انسانیت سازی، امانت داری اور خدمت خلق سے کفار و مشرکین عرب کو اپنے غیر معمولی کردار و عمل اور شخصیت کا قائل بنا دیا۔ اس طرح آنحضورؐ نے دعوت توحید کیلئے راستہ ہموار کیا اور تب جاکر اپنی نبوت کا اعلان فرمایا۔

حالانکہ ہر نبیؐ پیدائشی نبی ہوتا ہے۔ اس طرح پیغمبر اسلامؐ نے داعیان اسلام اور مبلغ دین کیلئے ایک نقش راہ مقرر فرمایا کہ جب تک داعی اپنے کردار و عمل سے لوگوں کو اپنی شخصیت اور اعتباریت کا قائل نہیں بناتا تب تک ان کا دعوتی مشن کامیابی کی منازل طے نہیں کرسکتا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha