جمعہ 12 دسمبر 2025 - 15:17
اسلام محبت ہے؛ فرقوں کی ایجاد حکمرانوں نے کی، اصل مذہب انسانیت ہے شیعہ سنی کوئی فرقہ نہیں، مولانا عقیل الغروی

حوزہ/ حیدرآباد میں “1500 Years Prophet of Mercy International Conference” کے موقع پر شیعہ سنی یونٹی موومنٹ انڈیا کے زیر اہتمام کانفرنس میں مولانا سید عقیل الغروی نے مسلمانوں میں فرقہ بندی کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ اصل مذہب انسانیت ہے اور اسلامی تعلیمات میں تفرقہ بندی کی کوئی گنجائش نہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ اتحاد، محبت اور علم کی بنیاد پر شیعہ سنی تعلقات مضبوط کیے جائیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حیدرآباد/ معروف خطیب حجت الاسلام و المسلمین مولانا سید عقیل الغروی نے کہا کہ اصل مذہب انسانیت ہے شیعہ سنی کوئی فرقہ نہیں اور مسلمانوں میں فرقوں کی ایجاد حکمرانوں نے کی ہے اسلام نے نہیں۔ انہوں نے یہ خیالات شیعہ سنی یونٹی موومنٹ انڈیا کے زیرِ اہتمام آشیانہ کانفرنس ہال، بنجارہ ہلز، حیدرآباد میں منعقدہ “1500 Years Prophet of Mercy International Conference” (15 سو سالہ جشنِ رحمتُ للعالمین صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم) سے خطاب کرتے ہوئے بیان کیے۔ تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا۔

اسلام محبت ہے؛ فرقوں کی ایجاد حکمرانوں نے کی، اصل مذہب انسانیت ہے شیعہ سنی کوئی فرقہ نہیں، مولانا عقیل الغروی

اپنی تقریر میں مولانا نے کہا کہ دینِ اسلام تفرقے کو کسی صورت قبول نہیں کرتا، اور مسلمانوں میں فرقہ بندی صرف سیاسی و حکومتی ایجنڈے کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں انسانیت کے لیے سب سے بڑا خطرہ سرمایہ داری (Capitalism) ہے جس کا مرکز امریکہ اور اسرائیل ہیں۔ مولانا کے مطابق دنیا میں کہیں بھی چھوٹا سا جھگڑا یا فساد ہو، اس کے پیچھے زیادہ تر سرمایہ دارانہ نظام ہوتا ہے۔ مولانا عقیل الغروی نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ سیاسی مقاصد کے تحت گروہوں کو ایک دوسرے کے خلاف بھڑکایا جاتا ہے۔ اگر سنی عوام کو شیعہ کے خلاف بھڑکانا ہو تو بے بنیاد باتیں پھیلائی جاتی ہیں جیسے یہ کہنا کہ شیعہ مذہب ایران سے آیا ہے جبکہ تاریخی حقیقت یہ ہے کہ حضور اکرم صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم کے پردہ فرمانے کے بعد حضرت عمر نے ایران کو فتح کیا تھا اور ایران 800 سال تک سنی رہا۔انہوں نے کہا کہ بخارا، ترمذ، نساء، نیشاپور، سجستان جیسے شہر ایران میں تھے اور امام مسلم، امام بخاری، امام ترمذی، امام نسائی اور امام ابو حنیفہ سب کا تعلق ایران سے تھا۔ اس لیے شیعہ مذہب کو ایران سے منسوب کرنا تاریخی لاعلمی ہے۔

اسلام محبت ہے؛ فرقوں کی ایجاد حکمرانوں نے کی، اصل مذہب انسانیت ہے شیعہ سنی کوئی فرقہ نہیں، مولانا عقیل الغروی

انہوں نے مزید کہا کہ شیعہ حکومت سب سے پہلے عرب دنیا میں قائم ہوئی تھی اور صحابہ کرامؑ حضرت سلمان، حضرت ابوذر، حضرت مقداد اور حضرت عمار یاسر شیعیت کے نمایاں ستون تھے۔ اس لیے یہ کہنا غلط ہے کہ شیعہ مذہب صرف ایران یا کسی ایک قوم کا ہے آج ایران میں حکومت اگر قائم ہے تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ مذہب وہیں سے شروع ہوا۔ مولانا نے زور دے کر کہا کہ ہمیں سیاسی جھگڑوں سے بچتے ہوئے علم، محبت اور مودّت کی بنیاد پر متحد ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں رسول اکرم صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم کی سیرت اور ان کی محبت میں متحد ہونا چاہیے تاکہ شیعہ سنی کے درمیان حقیقی اتحاد قائم ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ اصل مذہب انسانیت ہے، کیونکہ حضور اکرم صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم صرف مسلمانوں کے لیے نہیں بلکہ پوری انسانیت کے لیے رحمت بن کر آئے۔

اسلام محبت ہے؛ فرقوں کی ایجاد حکمرانوں نے کی، اصل مذہب انسانیت ہے شیعہ سنی کوئی فرقہ نہیں، مولانا عقیل الغروی

اس عظیم الشان کانفرنس سے مفتی محمود زبیر قاسمی (جنرل سکریٹری جمعیت علماء تلنگانہ و آندھرا پردیش)، حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا صادق الحسینی، جناب میر ضامن عباس اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات بشمول ڈاکٹر اودیش باوا (ماہرِ تاریخ و کالم نگار)،برادر ورگھیز تھیکاناتھ ایس جی (ڈائریکٹر، مونٹ فورٹ سوشیل انسٹی ٹیوٹ، اُپل)، مسز سارہ میتھیو (سینکالپ ویمنز سپورٹ الائنس، سماجی و سیاسی کارکنہ) جناب ناظم الدین فاروقی (بانی چیئرمین MCCI)، مفتی عمر عابدین (جنرل سکریٹری آل انڈیا ملی کونسل، تلنگانہ)،سید شاہ منہاللہ علوی شطاری،حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا ڈاکٹر سید نثار حسین حیدر آغا (رکن، تلنگانہ وقف بورڈ)،عالمہ آمۃ عاطیفہ(پرنسپل، زہرا عربی کالج، تمل ناڈو ’’بہترین عالمہ تمل ناڈو‘‘ ایوارڈ یافتہ)،ڈاکٹر اسما زہرا (صدر آل انڈیا ویمنز مسلم پرسنل لا بورڈ)،ڈاکٹر ایم ایم رضا (معروف جیمولوجسٹ)،نے خطاب کرتے ہوئے اتحاد و انسانیت کا پیغام دیا سیرت حضوراکرم صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم پر روشنی ڈالی۔

اسلام محبت ہے؛ فرقوں کی ایجاد حکمرانوں نے کی، اصل مذہب انسانیت ہے شیعہ سنی کوئی فرقہ نہیں، مولانا عقیل الغروی

کانفرنس میں جناب اکبر علی ویرجی، جناب سید جعفر حسین (ایڈیٹر روزنامہ صدائے حسینی) اور میر حسنین علی خان نے مہمانِ اعزازی کے طور پر شرکت کی۔استقبالیہ کلمات جناب نصرت علی خان عون جنرل سکریٹری شیعہ سنی یونٹی مومنٹ انڈیا نے پیش کیے اور تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔نظامت کے فرائض ڈاکٹر محمد طیب علی نے انجام دیے جبکہ نعت خواں حضرات نے نعتیں پیش کیں۔کانفرنس کی میزبانی حاجی محمد مجیب الرحمن صدر شیعہ سنی یونٹی مومنٹ انڈیا نے کی اور آخر میں مہمانوں اور حاضرین سے اظہارِ تشکر کیا۔ تقریب کا اختتام قومی ترانے پر ہوا۔

اسلام محبت ہے؛ فرقوں کی ایجاد حکمرانوں نے کی، اصل مذہب انسانیت ہے شیعہ سنی کوئی فرقہ نہیں، مولانا عقیل الغروی

رپورٹ: باقر علی، سفیر نیوز/صدائے حسینی حیدر آباد دکن

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha