۱۳ آذر ۱۴۰۳ |۱ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 3, 2024
امام خمینی میموریل ٹرسٹ

حوزہ/ امام خمینی (رح) میموریل ٹرسٹ کرگل لداخ کے آٹھویں عام انتخابات، آج پر امن طریقے سے اختتام پذیر ہوئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، 13 دسمبر 2023ء کو مرکز کے زیر انتظام ریاست لداخ، ضلع کرگل کا سب سے بڑا مذہبی ادارہ ”امام خمینی میموریل ٹرسٹ“ کے آٹھویں عام انتخابات امن و سکون کے ساتھ اختتام کو پہنچے۔

امام خمینی (رح) میموریل ٹرسٹ کرگل لداخ کے آٹھویں عام انتخابات اور ثقافتی و سماجی سرگرمیاں+ رپورٹ

تفصیلات کے مطابق امام خمینی رحمۃ اللّٰہ علیہ میموریل ٹرسٹ کرگل لداخ کی ایکزیکٹیو کونسل 6 ممبران پر مشتمل ہوتی ہے، جن میں چیرمین، وائس چیرمین، جوائنٹ سیکریٹری فائنانس، جوائنٹ سکریٹری ایڈمنسٹریشن اور جوائنٹ سکریٹری آرگنائزنگ شامل ہیں، جس کے لئے انتخابی عمل، آج بخوبی تکمیل کو پہنچا۔

امام خمینی (رح) میموریل ٹرسٹ کرگل لداخ کے آٹھویں عام انتخابات اور ثقافتی و سماجی سرگرمیاں+ رپورٹ

رپورٹ کے مطابق، انتخابات میں 6 ہزار سے زائد ممبران نے شرکت کی۔

واضح رہے کہ یہ انتخابات، ہر پانچ سال بعد کروائے جاتے ہیں۔امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ میموریل ٹرسٹ کرگل ایک بااثر اور باوقار ادارہ ہے، جو ضلع کرگل کے مؤمنین کی پچھلے 35 سال سے خدمت میں مصروف عمل ہے۔

یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ امام خمینی رحمۃ اللّٰہ علیہ میموریل ٹرسٹ کرگل لداخ کے تحت، 150 سے زائد دینییات سنٹر، قرآنی مکاتب، اسپتال، یتیم خانہ، طلباء وطالبات کیلئے الگ الگ دینی درسگاہ، مرکز قرض الحسنہ، غریب سادت کی فلاح و بہبود کے لئے سہم سادات کی تقسیم اور کالج کے لڑکوں کے لئے جموں وکشمیر میں ہاسٹل اور اسی طرح پورے کرگل میں مروجہ تعلیم کے لئے مطہری پبلک اسکول کے نام سے دسیوں اسکول بچوں کو علم کے زیور سے آراستہ کر رہے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .