۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 26, 2024
آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی

حوزہ/ ہمارے شہداء نے اسلام اور عراق کی اسی جہادی راستے پرچل کرحفاظت  کی ہے جسکی بنیاد رسول اللہ ؐ امام علی ؑ اورامام حسین ؑ نےرکھی تھی، ان کا جہاد دین ومذہب کی مدد ہے عراق مقامات مقدسہ سے مزین ملک ہے،یہی عراق انسانیت کو بچانے والے امام مہدی عج کی عالمی حکومت عادلہ کا مرکز ہوگا۔ 

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،نجف اشرف/مرجع مسلمین حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی نے مرکزی دفتر نجف اشرف میں حرم حضرت عباس علیہ السلام کربلاء مقدسہ کے وفد کا خیرمقدم کیا اور ان سے اپنی پدرانہ نصیحتوں اور ضروری ارشادات میں فرمایا کہ   عراق کے شہداء نےعتبات عالیات،مقامات مقدسہ، چھہ اماموں کی مقدس ضریحوں اس کےعلاوہ ناموس اورعراق کی منزلت اور اس کی عزت و کرامت کی حفاظت کی ہے،

انہوں نےمزید فرمایا کہ ہمارے انہیں شہداء نےاسلام اور عراق کی اسی جہادی راستے پرچل کرحفاظت  کی ہے جسکی بنیاد رسول اللہ ؐ امام علی ؑ اورامام حسین ؑ نےرکھی تھی، ان کا جہاد دین ومذہب کی مدد ہےعراق مقامات مقدسہ سے مزین ملک ہے،یہی عراق انسانیت کو بچانے والے امام مہدی عج کی عالمی حکومت عادلہ کا مرکزہوگا۔ 

واضح رہےکہ حرم مبارک کے اسی وفد میں موسسۃ فتوی دفاع کفائی  کے وابستگان بھی تھے کہ جو اپنی انتھک کوششوں سےمرجعیت  کے پرچم تلےدہشت  گردی کےخلاف لڑی گئی مقدس دفاعی جہاد کی تدوین کا ذمہ اٹھائےہوئے ہیں اوراس جہاد عظیم کی تفصیلات  کو آنے والی نسلوں کےلئے محفوظ کر رہے ہیں۔ 

مرجع عالی قدر نےان کےمذکورہ عمل کی ستائش فرمائی اورانکی ان کوششوں کو تاریخ انسانیت میں رونما ہونے والے  نایاب وعبرت ناک واقعے کومحفوظ کرنےسےتعبیرکیاانہوں نے  دہشت گردوں کےمقابل مقامات مقدسہ کےدفاع میں ان کے ڈٹ جانے  والےحوصلوں اورانکی قربانیوں پر انہیں مبارکباد پیش کی۔

اپنی جانب سےآئےہوئے وفد نے مرکزی دفتر کی جانب سے پیش کی گئی خدمات اورانکےتعاون پرشکریہ ادا کیا اورحرم مبارک کے متولی  شرعی حجۃ الاسلام والمسلمین سید احمد صافی  کا سلام بھی مرجع عالیقدر کی خدمت میں پیش کیا۔

شہداء فتوی جہاد کفائی نے اسلام اور عراق کی اسی جہادی راستے پر چل کرحفاظت کی ہےجسکی بنیاد رسول اللہ (ص) امام علی اور امام حسین (ع) نے رکھی تھی

تبصرہ ارسال

You are replying to: .