۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
گردان های حزب الله عراق

حوزہ/ صیہونی فوج نے ایک بار پھر حزب اللہ کو گیڈر بھبکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ لبنانی سرحد پر حزب اللہ کی نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھی ہوئی ہے، کسی بھی قسم کی کارروائی کا بھرپور جواب دیا جائیگا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صیہونی فوج نے ایک بار پھر حزب اللہ کو گیڈر بھبکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ لبنانی سرحد پر حزب اللہ کی نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھی ہوئی ہے، کسی بھی قسم کی کارروائی کا بھرپور جواب دیا جائیگا۔

صیہونی ذرائع ابلاغ میں اسرائیلی فوج کے ذرائع کے حوالے سے شائع رپورٹ کے مطابق صیہونی  فوج نے حزب اللہ کو ایک بار پھر باور کرایا ہے کہ اسرائیلی فوج پوری طرح چوکنی ہے اور لبنانی سرحد پر حزب اللہ کی کسی بھی قسم کی نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھی ہوئی ہے اور  حزب اللہ کی جانب سے کسی بھی کارروائی کا لبنان میں اہداف کو بھرپور نشانہ بنا کرجواب دیا جائے گا۔

رپورٹ میں مزید بتایا کہ حزب اللہ اب بھی کسی اسرائیلی فوجی کو نشانہ بنانے کی کوشش میں مصروف ہے تا کہ گذشتہ برس ستمبر میں شام میں ہونے والے فضائی حملے میں جاں بحق ہونے والے عہدیدار کا حساب چکتا کر سکے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .